Inquilab Logo

سپریم کورٹ نے۲۶؍ جنوری کی ٹریکٹر ریلی پر پابندی لگانے سے انکار کردیا

Updated: January 19, 2021, 6:00 AM IST | Agency | New Delhi

یونینوں  نے اعلا ن کیا کہ ٹریکٹر ریلی نکالنا کسانوں کا آئینی حق ہے جس سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی پر پابندی لگانے سے انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے پیر کو دوٹوک لہجے میں کہا ہے کہ یہ لاء اینڈ آرڈر کا معاملہ ہے جس پر سب سے پہلے پولیس کوفیصلہ کرنا ہے۔ کورٹ نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ دہلی پولیس کو کرنا ہے کہ کسے قومی راجدھانی میں داخلے کی اجازت دی جانی چاہئے اور کسے نہیں۔

Farmers Protest - Pic : PTI
کسانوں کا احتجاج ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی پر پابندی  لگانے سے انکار کرتے ہوئے  سپریم کورٹ نے پیر کو دوٹوک لہجے میں کہا ہے کہ یہ لاء اینڈ آرڈر کا معاملہ  ہے جس پر  سب سے پہلے پولیس کوفیصلہ کرنا ہے۔  کورٹ نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ دہلی  پولیس کو کرنا ہے کہ کسے قومی راجدھانی میں داخلے کی اجازت دی جانی چاہئے اور کسے نہیں۔ 
 واضح رہے کہ قانونی ماہرین  اور تجزیہ نگاروں کا ایک بڑا طبقہ اس رائے کاحامل ہے کہ دہلی پولیس سپریم کورٹ  میں پٹیشن داخل کرکے کورٹ کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلاناچاہتی تھی۔وہ  چاہ رہی تھی کہ کورٹ کسانوں کی ٹریکٹر  ریلی کی اجازت نہ دینےکا فیصلہ سنائے تاکہ    الزام  پولیس کے سر نہ آئے۔ بہرحال پیر کو سپریم کورٹ نے اگلی شنوائی ۲۰؍ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کیا سپریم کورٹ کو بتانا پڑےگا کہ پولیس  کے اختیار ات کیا ہیں اوراسے ان کا استعمال کیسے کرنا چاہئے؟‘‘  چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی قیادت والی بنچ    نے پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ’’ہم نہیں کہیں گے کہ آپ کو کیا کرنا چاہئے اور کیا   نہیں ۔‘‘اس کے ساتھ ہی کورٹ نے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال کو اطلاع دی کہ اب وہ اس معاملے کی اگلی شنوائی بدھ ۲۰؍ جنوری کو کریگا۔ کورٹ نے کہا ہے کہ ’’دہلی میں داخلہ لاء اینڈ آرڈر کا معاملہ ہے جو پولیس طے کریگی۔ مسٹر اٹارنی جنرل  ہم اس معاملے کو ملتوی کررہے ہیں،اپ کے پاس  اس سے نمٹنے کے تمام اختیارات موجود ہیں۔‘‘
 سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے کسانوں  کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ۲۶؍ جنوری کو پرامن ٹریکٹر مارچ نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا  ہے کہ اس میں ہزاروں افراد شرکت کریںگے۔  بہرحال کسان لیڈر پرم جیت سنگھ نے واضح کیا کہ کسان ٹریکٹر پریڈ راج پتھ پر  یا کسی اور  ہائی سیکوریٹی  والے علاقے  میں نہیں کریںگے۔  انہوں نےبتایا کہ کسان صرف دہلی کے آوٹر رنگ روڈ پر ٹریکٹر پریڈ نکالیںگے اور وہیں سے واپس اپنے مظاہرہ گاہ  چلے جائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK