Inquilab Logo

سپریم کورٹ نے مکیش کے وکیل سے کہا، جلد شنوائی کیلئے رجسٹری سے کریں اپیل

Updated: January 27, 2020, 12:39 PM IST | Agency | New Delhi

نربھیا معاملے میں پھانسی کی سزا پائے ملزمین میں سے ایک مکیش سنگھ کی درخواست پر شنوائی کے دوران پیر کو سپریم کورٹ نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل کو جلد شنوائی کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری کے پاس اپیل کریں۔

ملزم مکیش سنگھ ۔ تصویر : آئی این این
ملزم مکیش سنگھ ۔ تصویر : آئی این این

نئی دہلی : نربھیا معاملے میں پھانسی کی سزا پائے ملزمین میں سے ایک مکیش سنگھ کی درخواست پر شنوائی کے دوران پیر کو سپریم کورٹ نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل کو جلد شنوائی کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری کے پاس اپیل کریں۔ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی سربراہی میں بنچ نے کہا کہ اگر کسی کو یکم فروری کو پھانسی دینا ہے تو اس کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت ہونی چاہئے۔
واضح رہے کہ ۲۰۱۲ء میں ہوئے نربھیا اجتماعی آبرو ریزی اور قتل معاملے میں موت کی سزا پائے ملزمین میں سے ایک مکیش سنگھ نے رحم کی درخواست خارج ہونے کے بعد صدر جمہوریہ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور اس نے رحم کی درخواست خارج کرنے کیلئے عدالتی نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ یہ درخواست مجرم مکیش کی جانب سے ایڈووکیٹ ورندا گروور کے ذریعہ دائر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ سنگھ کووند نے ۱۷؍ جنوری کو مکیش سنگھ کی رحم کی درخواست خارج کر دی تھی۔ مکیش سنگھ کے وکیل ورندا گروور کے مطابق رحم کی درخواست خارج کرنے کے طریقے پر عدالتی جائزہ لینے کیلئے درخواست کو آرٹیکل ۳۲؍ کے تحت دائر کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK