Inquilab Logo

لاک ڈاؤن کے دوران ممبراکوسہ میں ڈرون کے ذریعے نگرانی

Updated: April 08, 2020, 1:54 PM IST | Staff Reporter | Mumbra

گلیوں اور عمارت کے ٹیرس کی بھیڑپر نظر رکھی جارہی ہے۔ رکشا اسٹینڈ پر منتقل کیا گیا سبزی مارکیٹ بند

mumbra.photo.inquilab
ممبرا۔تصویر:انقلاب

ممبرا میں کورونا کے ۲؍ متاثرین پائے جانے اور ان میں سے ایک کی موت  کے بعد شہری انتظامیہ اور پولیس مزید متحرک ہو گئی ہے۔ ایک جانب شہری انتظامیہ نے ممبرا کوسہ کی تمام سبزی مارکیٹ بند کردیئے  وہیں تو دوسری جانب پولیس کی جانب سے گشت اور ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ اب ڈرون کی مدد سے بھی علاقوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔
  تھانے میونسپل کارپوریشن ( ٹی ایم سی ) کی ہدایت کے مطابق منگل کو ممبر ا ریلوے اسٹیشن کے قریب آٹو رکشا اسٹینڈمیں منتقل کی گئی سبزی  مارکیٹ بند رکھی گئی۔ اسی دوران متعدد شہری گلیوں اور چوراہوں پر نظر آئے ۔ گلیوں اور بلڈنگوں کے ٹیرس پر ہونے والی بھیڑپر نگاہ رکھنے کیلئے ممبرا پولیس ڈرون  کااستعمال کر رہی ہے۔ اس کی مدد سے گلی اور ٹیرس پر بھیڑ کو ڈرون میں لگے ہوئے اسپیکر سے پیغام دیاجاتاہے کہ وہ اپنے گھروں میں چلے جائیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ممبرا کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر سنیل گھوسالکر نے ڈرون کااستعمال کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔
 اسی دوران منگل کو ممبرا بازا رمیں واقع دودھ کی دکان پرگاہکوں کی اور اسی طرح کنارا اور ابھیودیا بینک میں رقم نکالنے کیلئے صارفین کی خاصی لمبی قطار نظرآئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK