Inquilab Logo

سشما اندھارے کی اگلے سال وسط مدتی انتخابات کی پیش گوئی

Updated: November 28, 2022, 1:47 PM IST | Agency | Nashik

ادھو ٹھاکرے گروپ کی شیوسینا لیڈر نے کہا کہ شندے گروپ کے کئی لیڈر ناراض ہیں، وہ سب کو راضی نہیں کرسکتے

Sushma Andhares. Picture:INN
شیوسینا لیڈرسشما اندھارے۔ تصویر :آئی این این

شیوسینا پارٹی میں پھوٹ کے بعد سے ہی شندے گروپ اور ادھو ٹھاکرے کے درمیان مختلف وجوہات کی بناء پر لڑائی چل رہی ہے۔ دونوں گروپوں کے لیڈرایک دوسرے پر تنقید کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔ ٹھاکرے گروپ کا دعویٰ ہے کہ شندے حکومت جلدگر جائے گی۔ شندے گروپ دعویٰ کر رہا ہےکہ ہماری حکومت نہیں گرے گی، لیکن آنے والے وقت میں ہم اقتدار میں بھی آئیں گے۔ادھر ادھو ٹھاکرے گروپ کی لیڈر سشما اندھارےنے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ریاست میں ۲۰۲۳ء میں وسط مدتی انتخابات ہوں گے۔ سشما اندھارےنےکہاکہ شندے گروپ کے کئی لیڈر ناراض ہیں۔ وہ ناسک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ناسک میں سوہاس کاندے ناراض ہیں۔اورنگ آباد سے سنجے شرسات ناراض ہیں۔ شندےگروپ کے ناراض اراکین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔جتنے لوگ ان کے ساتھ گئے انہیں وزارت کی گاجریں دکھائی گئیں۔لیکن ایکناتھ شندےاور بی جے پی کے لیے ان تمام لوگوں کو مطمئن کرنا ناممکن ہے۔ بی جےپی کی حالت ایسی ہو گئی ہے جیسے گھر چھوٹا ہو گیا ہو اور گھوڑے کی پٹائی ہو جائے۔ وزیر زراعت عبدالستار چہچہاتے ہوئے وزیراعلیٰ ہال سے باہر نکل آئے تھے۔ ان کایہ ویڈیو سب نےدیکھاہوگا۔پرتاپ سرنائک بھی وزیر اعلیٰ سےناراض تھے۔ میرا بھائیندر میں میونسپلٹی میٹنگ میں۳؍لیڈروں پرتاپ سرنائک، گیتا جین اور نریندر مہتانے ایک دوسرے کوبیٹھنے کیلئےکرسیاں نہیں دی تھیں۔ لہٰذا،یہ یقینی ہے کہ۲۰۲۳ءمیں وسط مدتی انتخابات ہوں گے۔‘‘ ایک پرانے ویڈیو کی بنیاد پر بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے سشما اندھارے پر تنقید کی ہے۔ اندھارےنےبھی اس تنقید کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہماری نیتو اور نیلو بہت پرجوش ہیں۔ نارائن رانےنےانہیں اچھے سنسکار نہیں دیئے۔وہ ویڈیو پراناہے۔ خیالات کو رد کرنا ہوگا۔ رانےکے بچوں کی معلومات کم ہے۔میں نے کنکولی میں جاکر ان کا ہوم ورک لیا، اس سے وہ پریشان ہوگئے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK