Inquilab Logo

راجستھان میں ’کوروناوائرس ‘کا مشتبہ مریض اسپتال میں داخل

Updated: January 27, 2020, 11:58 AM IST | Agency | Jaipur

چین میں پھیلے ’کوروناوائرس‘ کامشتبہ مریض راجستھان میں بھی سامنے آیا ہے۔ مشتبہ مریض کو دارالحکومت جےپور کے سوائی مان سنگھ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کورونا کا مشتبہ مریض جے پور کے اسپتال میں داخل ۔ تصویر : آئی این این
کورونا کا مشتبہ مریض جے پور کے اسپتال میں داخل ۔ تصویر : آئی این این

جےپور : چین میں پھیلے ’کوروناوائرس‘ کامشتبہ مریض راجستھان میں بھی سامنے آیا ہے۔ مشتبہ مریض کو دارالحکومت جےپور کے سوائی مان سنگھ اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مریض  کی دیکھ بھال کرنے کیلئے ڈاکٹروں کی ٹیم بنائی گئی ہے اور اس کی نگرانی کی جارہی ہے۔ مریض کے خون کے نمونوں کی جانچ مہاراشٹر کے ’پنے لیب ‘میں کرائی جائے گی۔ مریض جےپور کے سانگانیر علاقے کا رہنے والا بتایا جا رہا ہے جو چین سے ایم بی بی ایس کرکے لوٹا ہے۔
طب اور صحت محکمے نے کورونا وائرس کے سلسلے میں الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ محکمے نے جے پور ،باڑمیر، ہنومان گڑھ اور سیکر ضلع کے چیف میڈیکل افسر کو الرٹ بھی بھیجا ہے۔ نئی دہلی میں واقع نیشنل سینٹر فور ڈسیز کنٹرول نے ریاست کے طب اور صحت محکمے  کو ریاست میں چین سےا ٓئے ۱۸؍مسافروں کی فہرست بھی بھیجی ہے۔

 


اس کے بعد طب اور صحت کے وزیر ڈاکٹر رگھو شرما نے اتوار کو ایس ایم ایس میڈیکل کالج انتطامیہ کو چین سے ایم بی بی ایس کی پڑھائی کرکے آئے ڈاکٹر کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہونے پر مشتبہ مریض کو فوراً آئیسولیشن میں رکھنے اور ان کے پورے کنبے کی طبی جانچ کرانے کی ہدایت دی ہے۔

بہار میں بھی متشبہ معاملہ
راجستھان کے بعد بہار کے راجدھانی پٹنہ میں بھی کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی پہچان ہوئی ہے۔چین سے لوٹی ایک لڑکی کو پٹنہ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ چھپرا کی رہنے والی لڑکی کچھ دن پہلے ہی چین سے آئی ہے۔پٹنہ کے اسپتال میں اس کا علاج جاری ہے۔
ممبئی میں بھی ہوئی متشبہ افراد کی جانچ
وزارت صحت نے مسافروں کو کورونا وائرس سے متعلق معلومات دینے کیلئے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بورڈ لگائے ہیں۔ اس سے قبل ممبئی میں بھی چین سے آئے ہوئے دو افراد کی پہچان ہوئی ہے۔
کیرالا میں مسافروں کی تھرمل اسکریننگ
گزشتہ دنوں سعودی عرب کے اسپتال میں کام کرنے والی تقریباً ۱۰۰؍ ہندوستانی نرسوں کی جانچ کی گئی۔کیرالا کی رہنے والی ایک نرس میں کورونا وائرس سے متعلق علامت کا پتہ چلا۔وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے بتایا کہ متاثرہ نرس اسیر نیشنل اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت بہتر ہورہی ہے۔
انتیس ہزار ۷۰۷ ؍ مسافروں کی اب تک جانچ
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ۱۳۷؍ ہوائی جہازوں کے کُل انتیس ہزار ۷۰۷؍ مسافروں کی اب تک جانچ کی گئی ہے۔

rajasthan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK