Inquilab Logo

حجاب ضروری ہے یا نہیں ؟ یہ جج صاحب نہیں بتائیں گے

Updated: March 28, 2022, 1:10 PM IST | Agency | New Delhi

حجاب معاملے پر ایس وائی قریشی کا تبصرہ ، یہ بھی سوال پوچھا :’’ مولانا آئی پی سی کےفیصلے سنانے لگیں تو ؟‘‘

Former Election Commissioner SY Qureshi during the interview. .Picture:INN
سابق الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی انٹرویو کے دوران۔ تصویر: آئی این این

 سابق الیکشن کمشنرایس وائی قریشی نے حجاب تنازع پر سوال کیا کہ ’’ حجاب ضروری ہے یا نہیں ؟ یہ جج صاحب نہیں بتائیں گے ، مولا نا  آئی پی سی پر فیصلے سنانے لگیں تو ؟‘‘  ایک اخبار کو انٹر یو دیتے ہوئے   ایس وائی قریشی نے مسلمانوں کی آبادی میں اضافے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ سوچاتھاکہ مسلمانوں آبادی ہندوؤں سے زیادہ ہوگئی تو ملک کا وزیر اعظم بنو ں گالیکن جب آبادی کے ماہرین سے پوچھا تو ان کا کہناتھا کہ ایک ہزار سال تک یہ نہیں ہو سکتا۔ یہ پرو پیگنڈہ کئی سال سے چل رہا ہے کہ مسلمان کئی بچے پیدا کرتےہیں ۔ چارچار شادیاں کرتےہیں۔ سلوگن بنایا گیا تھا کہ’ ہم پانچ ہمارے پچیس‘  لیکن  یہ ریسر چ یہ نہیں کہتی ہے۔یہ سچ ہےکہ مسلمانوں میں خاندانی منصوبہ بندی بہت کم ہے لیکن اس کا مذہب سےکوئی تعلق نہیں ہے ،۱۹۹۱ء میں مسلمانوں سے ہندو ۳۰؍کروڑ زیادہ تھے ، اب ۸۰؍ کروڑ زیادہ ہیں۔ اس سے کہاں لگتا ہے کہ مسلمان ہندوؤں سے زیادہ ہوجائیں گے ؟‘‘ حجاب سے متعلق سوال پر ان کا جواب تھا :’’اسکول یونیفارم میں سکھوں کی پگڑی اور سندور کی اجازت ہے تو حجاب میں کیسی دقت ؟  حجاب ضروری ہے یا نہیں ؟ یہ جج صاحب تھوڑے ہی نہیں بتائیں گے  ، یہ تو مولانا بتائیں گے۔   مولانا آئی پی سی  کے فیصلے سنانے لگیں تو کیا یہ درست ہوگا ؟‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK