Inquilab Logo

ٹی سی ایس کا ۶؍ ماہ میں دوسری بار ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنےکا اعلان

Updated: March 25, 2021, 12:46 PM IST | Agency | Mumbai

کورونا کے معاشی بحران کے دور میںایسا قدم اٹھانے والی ملک کی پہلی کمپنی بنی، ۶؍ سے ۷؍ فیصد تنخواہ بڑھے گی،۴؍ لاکھ سے زائد ملازمین مستفید ہونگے

TCS Compnay - Pic : INN
ٹی سی ایس کمپنی ۔ تصویر : آئی این این

ملک کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں میں  شمار کی جانے والی ’ ٹاٹا کنسلٹنسی سروسیز( ٹی سی ایس) نے گزشتہ ۶؍ ماہ کے دوران دوسری مرتبہ اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان کیا ہےاور ایسا کرنے والی وہ ملک کی پہلی آئی ٹی کمپنی بن گئی ہے۔ کمپنی کے ایک ترجمان نے بھی مذکورہ فیصلے کی تصدیق کی  اور کہا کہ دنیا بھر میں ’ٹی سی ایس‘ کے ملازمین کو اس سے مستفید ہو نگے۔ کمپنی کے اس فیصلے سے تقریباً۴ء۷؍ لاکھ ملازمین کی تنخواہوں میں ۶؍ سے ۷؍فیصد کا اضافہ ہوسکتا ہے۔
کورونا کے دور میں بھی کمپنی نمایاں کاکردگی
  واضح رہے کہ کورونا کے سبب پیدا ہوئے معاشی بحران کے دور میں کئی افراد کی ملازمتوں پر تلوارلٹک رہی ہے اور کئی کمپنیاں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکیلئےراضی نہیں ہیں۔ ایسے حالات میں بھی ’ ٹی سی ایس ‘ نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز کو پچھاڑدیا ہے  اورملک کی سب سے بڑی کمپنی ہونے کااعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اسی مناسبت سے کمپنی نے اپنافائدہ ملازمین میں بھی تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے تحت گزشتہ اکتوبر میں ہی کمپنی نے  اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں  اضافہ کیا تھا اور اب محض ۶؍ ماہ دوسری بار وہ  ایسا کرنے جارہی ہے۔ اگر اب تنخواہوںکی شرح میں ان دونوں  مرتبہ کے اضافہ کو ملا دیا جائے توصرف ۶؍ ماہ میں ملازمین کی تنخواہوں میں۱۲؍ سے ۱۴؍ فیصد کا اضافہ ہوسکتا ہے۔
کمپنی کی ترقی کی شرح  کے اعدار و شمار
  ذرائع کے مطابق کورونا کے معاشی بحران کے دور میں بھی ’ ٹی سی ایس ‘  ملک کی سب سےبڑی سافٹ وئیر کمپنی ہے۔ اکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی میں  میں کمپنی نےنمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سہ ماہی میں کمپنی کے ریوینیو میں گروتھ کی شرح ۵ء۴؍ فیصد اور پرافٹ کی سطح ۷ء۲؍ فیصد رہی اور کمپنی کا۸۷۰۱؍ کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔ستمبر کی سہ ماہی کے مقابلے میں اس کا کنسولیٹیڈ ریوینیو ۴ء۷؍ فیصد بڑھا ہے۔گزشتہ ۹؍ برسوںمیں کمپنی کی ترقی کی شرح اب تک  سب سے زیادہ  ہے۔ اس  سے قبل ۲۰۱۹ء کی سہ ماہی میں اسے۸۱۱۸؍ کروڑ روپے کا فائدہ ہوا تھا۔
 گزشتہ ۳؍ ماہ میں ۱۵؍ ہزار سے زائد نئے ملازمین
  ذرائع کے مطابق  ٹی سی ایس نے گزشتہ ۳؍ ماہ میں ۱۵؍ ہزار۷۲۱؍ نئے ملازمین کی تقرری کی ہے اور اب  اس کےملازمین کی مجموعی تعدد۴؍ لاکھ ۶۹؍ ہزار۲۶۱؍ ہوگئی ہے۔ پورے اسٹاف میں ۳۶ء۴؍ فیصد خواتین ہیں۔ اب  ان تمام کی تنخواہوں میں  مزیداضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK