Inquilab Logo

لوکل ٹرین میں سفرکی اجازت نہ ہونے سے اساتذہ پریشان

Updated: June 13, 2021, 7:24 AM IST | saadat khan | Mumbai

بسوں کی محدود سروس اور ٹرین میں سفر کی اجازت نہ ہونے سے اسکولی عملے کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

A teacher taking a selfie at a train station.Picture:Inquilab
ایک ٹیچر ریلوے اسٹیشن پر سیلفی لیتے ہوئے۔ تصویر انقلاب

:کووڈ۱۹؍اورلاک ڈائون کےسبب لوکل ٹرین میںسفر کی اجازت نہ دیئے جانے سےدور دراز علاقوں سے ایس ا یس سی کا رزلٹ تیار کرنےکیلئے اسکول آنے والے اساتذہ کودقتوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اساتذہ کےمطابق صبح کے اوقات میں پرائیویٹ موٹر گاڑیاں نہیں ملتی ، علاوہ ازیں محدود سروس اور بس میں کھڑےہوکر سفر کرنےکی اجازت نہ ملنے سے بس میں بھی سفر کرنا مشکل ہے۔ کچھ اساتذہ خطیر رقم خرچ کرکے آٹو رکشا سے اسکول پہنچ رہےہیں جبکہ متعدد اساتذہ ریلوے اسٹیشن پرٹکٹ نہ ملنے کی صور ت میں سیلفی نکال کر ہیڈماسٹرکو روانہ کر رہےہیں ۔ مجبوراً اس طرح کے ٹیچر اسکول نہیں پہنچ پارہاہے ہیں۔
 واضح رہےکہ کوروناوائرس کی وباء کےسبب حکومت نے ایس ایس سی کا امتحان منسوخ کرکے تمام طلبہ کو انٹرنل مارکس کی بنیادپر پرمووٹ کرنےکا اعلان کیاہے ۔ اس تعلق سے مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ نے ایک سرکیولر جار ی کیاہے جس کےمطابق انٹرنل اسسمنٹ کا کام جاری ہے ۔ اسسمنٹ کرنےکیلئے ٹیچروں کا اسکول پہنچنا ضرور ی ہے مگر لوکل ٹرین میں سفر کی اجاز ت نہ ہونے سے متعدد اساتذہ ا سکول نہیں پہنچ پارہے ہیں  جس سے اسسمنٹ کا کام متاثرہورہاہے۔
  مہاراشٹر اسٹیٹ شکشک پریشد ممبئی کے صدر شیوناتھ دراڈے نے انقلا ب کوبتایاکہ ’’ہمارے علاوہ کئی تعلیمی تنظیموں نے حکومت سے اسکولی عملے کیلئے لوکل ٹرین میں سفر کی اجازت دیئے جانے کا مطالبہ کیاہے مگر حکومت نے ابھی تک اس بارےمیں فیصلہ نہیں کیاہے۔  اس سے مذکورہ عملے کو اسکول پہنچنے میںدقت ہورہی ہے ۔ روزانہ کئی ٹیچرس ریلوے اسٹیشن سے ہیڈ ماسٹر کو سیلفی روانہ کر رہے ہیں کہ ا نہیں ریلوے ٹکٹ نہیں دیا جارہا ہے ۔ اس لئے وہ اسکول نہیں پہنچ سکتےہیں۔ کچھ ٹیچروںکی شکایت ہےکہ دوردراز علاقوں سے بس سروس محدود ہے۔علاوہ ازیں بس میں کھڑے ہوکر سفر کی اجازت نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ اسکول نہیں پہنچ سکتے ہیں۔ چمبور کی ایک خاتون ٹیچر کا کہنا ہےکہ  روزانہ چمبور سے کاندیولی کا سفر آٹورکشا سے کرنے کی وجہ سے ایک ہزارروپے روزانہ کرایہ پر خرچ ہورہاہے۔‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK