Inquilab Logo

تہران : شہیدوں کے جلوس جنازہ میں لاکھوں سوگواروں کی شمولیت

Updated: January 07, 2020, 4:26 PM IST | Agency | Tehran

ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی امامت میں نماز جنازہ ادا ، جنرل قاسم سلیمانی آج کرمان میں سپرد خاک ہو نگے، ایران میں امریکہ مردہ باد اور انتقام کے نعرے، مقتول کمانڈر کی دختر نے دشمنوں کو خبردارکیا۔

قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ۔ تصویر : پی ٹی آئی
قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ۔ تصویر : پی ٹی آئی

  تہران : بغداد میں امریکہ کے حملے میں شہید ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومهدی المهندس اور دیگر عہدیداروں کی نماز جنازہ پیر کے روزتہران یونیورسٹی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت‌الله علی خامنه‌ای کی امامت میں ادا کی گئی۔ اس موقع ایران کے صدر حسن روحانی، چیف جسٹس ابراہیم رئیسی، پارلیمنٹ ا سپیکر علی لاریجانی، قدس فورس کے نئے کمانڈر اسماعیل قانی ،دیگر اعلیٰ حکام ، حماس لیڈر اسماعیل ہانیہ  اور دیگر اتحادی ممالک کے عہدیداروںکےسا تھ تا حد نگاہ  سوگوار عوام  موجود تھے۔ ان تمام مناظر کو ایران کے سرکاری چینل پر برہ راست  نشر کیا گیا۔نماز جنازہ کے دوران  ایران کے سپریم لیڈر سمیت دیگر مقتدی بھی جذباتی  نظر آئے  اور آبدیدہ عوام نے بھی شہیدوں  کے تئیں اپنی عقیدت  کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مقتول  جنرل کی  دختر اور حماس کے لیڈر  اسماعیل  ہانیہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے  ظالموں کے خلاف مزاحمت جاری کرنے  کا عزم کیا۔


 تہران میں نمازِ جنازہ کے بعد جنرل سلیمانی  کا جسد خاکی ’قم ‘ شہر لے جا یا جائے گا  اور منگل کو ان کے آبائی شہر کرمان میں نماز جنازہ کے بعد انہیںسپردِ خاک کر دیا جائے گا۔
 ’الجزیزہ‘ کے مطابق  تہران کی سڑکوں پر ہر طرف سیاہ لباس میں ملبوس شہری   مختلف رنگوں کے پرچم کے ساتھ جنرل  سلیمانی  کی تصاویر اٹھائے ہوئے امریکہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ نماز جنازہ کے وقت تہران یونیورسٹی کے احاطے میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی  اور اس کہیں زیادہ افراد سڑکوں موجود تھے ۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سڑکوں کے علاوہ  شہریوں کی ایک بڑی تعداد  شہر کے میٹرو اسٹیشنوں پر موجود تھی ۔ میٹروچیف فرنوش نو بخت کے مطابق سڑکوں پر مجمع کے باعث کئی لوگ اسٹیشنوں کے باہر نکل نہیں سکے اور انہوں نے وہیں سے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مختلف مقامات پر خواتین اور بچوں  سمیت کئی افراد گریہ وزاری کرتے  ہوئے شہیدوں کیلئے دعائیں کرتے نظر آئے۔ تہران میں جلوس جنازہ کے دوران   عوام نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت احتجاج  کیا اور ا مریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے علامتی  تابوت اٹھاکر انتقام، انتقام کے نعرے لگائے اور دونوں ممالک کے پرچم  بھی نذر آتش  کئے۔
  گزشتہ روز اہواز اورمشہد شہر میں بھی ان شہیدوں کی  نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

tehran iran Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK