Inquilab Logo

کورونا کے علاج کے اخراجات ۱۰؍ ہزار سے زائد نہیں:تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر

Updated: August 03, 2020, 6:21 AM IST | Agency | Hyderabad

تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے کہا ہے کہ تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ٹمس)گچی باؤلی حیدرآباد کووِڈ اسپتال کے طورپر مکمل طورپر دستیاب ہے اوریہاں علاج کے ا خراجات ۱۰؍ ہزار سے زیادہ نہیں ہیں۔انہوں نے اس اسپتال کے معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ گاندھی اسپتال کووِڈ۱۹؍کے مریضوں کے لئے بطور خاص کام کررہا ہے

e rajendra
ای راجندر

تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے کہا ہے کہ تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ٹمس)گچی باؤلی حیدرآباد کووِڈ اسپتال کے طورپر مکمل طورپر دستیاب ہے اوریہاں علاج کے ا خراجات ۱۰؍ ہزار سے زیادہ نہیں ہیں۔انہوں نے اس اسپتال کے معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ گاندھی اسپتال کووِڈ۱۹؍کے مریضوں کے لئے بطور خاص کام کررہا ہے۔اسی طرح ٹمس میں۱۳۵۰؍بستروں کی سہولت ہے۔ اس میں آئی سی یواوروینٹی لیٹرس بھی شامل ہیں۔
 ای راجندر نے اسپتال کے وارڈس کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ مریضوں کی سلامتی،نرسنگ اسٹاف اور دواؤں کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔راجندر نے عوام الناس سے خواہش کی کہ وہ کوروناکی علامات جیسے سانس لینے میں دشواری وغیرہ پر فوری طورپر اسپتال سے رجوع ہوں تاکہ اس وائرس کی شدت کو کم کیاجاسکے اور بروقت اس کی روک تھام کی جاسکے۔اگر اسپتال جانے میں تاخیر کی گئی تو مشکل ہوگی۔
 وزیر صحت نے وضاحت کی کہ کورونا کا علاج مہنگا نہیں ہے اور اس میں ۱۰؍ ہ زائد خرچ نہیںآتا۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں روپئے کے علاج کے اخراجات نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ تمام اضلاع میں آئی سی یواور علاج کی سہولت دستیاب ہے۔چیسٹ اسپتال،فیور اسپتال،کنگ کوٹھی اسپتال میں بستروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔لکویڈ آکسیجن ٹینکس سروجنی دیوی آئی اسپتال،کنگ کوٹھی اسپتال، فیور اسپتال،چیسٹ اسپتال اور عثمانیہ اسپتال میں قائم کئے جائیں گے۔کورونا کے مریض کے لئے آکسیجن کافی اہم ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK