Inquilab Logo

تلنگانہ : رواں ماہ کے اواخر تک پی آر سی رپورٹ کو حتمی شکل دئیے جانےکا امکان

Updated: December 16, 2020, 11:36 AM IST | Agency | Hyderabad

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر نظرثانی کا مسئلہ جلد حل ہونے کا امکان ہے۔تنخواہوں پر نظرثانی کا کام جلد مکمل کرنے کی وزیراعلیٰ چندرشیکھرراؤ کی جانب سے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی اطلاع ملی ہے۔

KCR - Pic : INN
کے سی آر ۔ تصویر : آئی این این

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر نظرثانی کا مسئلہ جلد حل ہونے کا امکان ہے۔تنخواہوں پر نظرثانی کا کام جلد مکمل کرنے کی وزیراعلیٰ  چندرشیکھرراؤ کی جانب سے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی اطلاع ملی ہے۔پے ریویثرن کمیشن(پی آرسی) کی رپورٹ کی بنیاد پر ملازمین کی یونینوں کے ساتھ وزیراعلیٰ کا اجلاس  ہونے کی توقع ہے جس میں سمجھاجاتا ہے کہ پی آرسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ریاستی حکومت نے مئی۲۰۱۸ء میں پہلے پی آرسی کا اعلان کیا۔عموما تنخواہوں پر اضافہ کیلئے یک رکنی کمیشن تشکیل دیاجاتا ہے تاہم حکومت نے تین رکنی کمیشن کا قیام عمل میں لایاتھاجس کا مقصد اس عمل میں تیزی پیداکرنا تھا۔ آئی اے ایس عہدیدارسی آربسوال کو اس کمیشن کا صدر مقرر کیاگیا تھا۔تنخواہوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ دیگر کام بھی کمیشن کے حوالے کئے گئے تھے۔حکومت نے اس کے طریقہ کار کا بھی اعلان کیا تھا۔پی آرسی سمیت ملازمین کے متعلقہ امور اور مسائل پر کمیشن نے ملازمین کی تنظیموں کے ساتھ رائے حاصل کی۔ساتھ ہی شخصی رائے بھی کمیشن کی جانب سے حاصل کی گئی تھی۔کمیشن کی میعاد کے اختتام کے باوجود اس میں حکومت کی جانب سے توسیع کی گئی۔اس کمیشن کی موجودہ میعاد رواں ماہ کے  اخیر میںختم ہورہی ہے جس کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافہ کے عمل کو جلد مکمل کرنے کے لئے ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ اس سلسلہ میں پی آر سی کا عمل جلد مکمل کرنے کی وزیراعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔وزیراعلیٰ کی اس ہدایت کے پیش نظر فائنانس ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار اقدامات کررہے ہیں۔اب تک منظورشدہ ڈی اے پر غور کرتے ہوئے فٹمنٹ کے فیصد کو حتمی شکل دی جائے گی۔کتنا فٹمنٹ دینے سے سرکاری خزانہ پرکتنا بوجھ پڑے گا اس پہلو پر بھی غور کرتے ہوئے محکمہ فائنانس کے عہدیدار حساب کتاب کررہے ہیں۔ کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ،ملازمین کی یونینوں کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK