Inquilab Logo

تھانے :گڑھوں کی مرمت نہ کئے جانےپربی جے پی کا احتجاج

Updated: October 11, 2020, 9:49 AM IST | Staff Reporter | Thane

تھانے میں سڑکوں پر بڑی تعداد میں ہونےو الے گڑھوں کی مرمت نہ کرنے سے حادثات میں شہریوں کی موت ہونے واقعات ہو رہے ہیں

Thane BJP Protest
بی جے پی کے اراکین سڑک پر موجود گڑھوں میں پودے لگاکر احتجاج درج کرواتے ہوئے۔

تھانے میں سڑکوں  پر بڑی  تعداد میں ہونےو الے گڑھوں کی مرمت نہ کرنے سے حادثات میں شہریوں کی موت ہونے واقعات ہو رہے ہیں۔گھوڑبندر روڈ سے گزرنے والے فلائی اوور پر بھی  کئی گڑھے ہو گئے ہیں ۔ ان گڑھوں کی مرمت نہ کرنے پر سنیچر کو بی جےپی کے لیڈروں کی جانب واگھبل ناکہ پر احتجاج کیا گیا اور ریاستی حکومت اور تھانے میونسپل کارپوریشن  کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی اور بی جے پی کے تھانے ضلع کے صدر نرنجن ڈاؤکھرے نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس احتجاج کےبعد بھی گڑھوں کی مرمت نہیں کی گئی تو بی جے پی کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔  اس موقع پر مظاہرین نے گڑھوںمیں علامتی پودے بھی لگائے۔
  اس سلسلےمیں نرنجن ڈاؤکھرے نے بتایاکہ ’’گزشتہ دنوں واگھبل ناکہ پر فلائی اوور بریج سے گزرنے کے دوران مالبردار ٹرک کا گڑھوں کے سبب توازن بگڑ گیا تھا۔ اس پر لدے وزنی  سامان فلائی اوور سے نیچے گر گیا تھا اور اس حادثہ میں ایک کار ڈرائیور کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہو گئی تھی۔اس کے بعد بھی مزید ۵؍ حادثات ہوئے ہیں  اس کے باوجود انتظامیہ کی آنکھ نہیں کھلی ۔ ملائی کھانے والی اس حکومت کو اگر اس مظاہرے کے بعد بھی ہوش نہیں آیا تو بی جے پی کی جانب سے مزید بڑے پیمانے پر چکہ جام آندولن کیا جائے گا ۔‘‘
  انہوںنے مزید کہاکہ ’’ تھانے کے نگراں وزیر ایکناتھ شندے ہیں جو پی ڈبلیو ڈی کے وزیر بھی ہیں  اور ایم ایم آر ڈی اےاور ایم ایس آر ڈی سی محکمے بھی ان ہی کے زیر نگرانی ہیں۔تھانے میونسپل کارپوریشن( ٹی ایم سی) میں گزشتہ ۲۵؍ برسوں سے شیو سینا ہی بر سر اقتدار ہے  اس کے باوجود   یہاں کی سڑکیں گڑھوں سے بھری ہیں۔ یہ افسوسناک ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK