Inquilab Logo

تھانے میونسپل کمشنرکی گنگو بائی اسپتال میں سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

Updated: November 12, 2022, 9:55 AM IST | Mumbai

اسپتال کے دورے پر آئے میونسپل کمشنر نے وہاں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے بات چیت کی، کمیوں کی نشاندہی کی اور خوبیوں کی ستائش

Municipal Commissioner Abhijit Bangar is inspecting the food system at the hospital
میونسپل کمشنر ابھیجیت بانگر اسپتال میں کھانے کے نظم کا معائنہ کر رہے ہیں( انقلاب)

تھانے میونسپل کمشنر ابھیجیت بانگر نے جمعہ کو کسن نگر (واگلے اسٹیٹ ،تھانے) میں واقع ماتوشری گنگو بائی سمبھاجی شندے  میونسپل اسپتال کا دورہ کیا اور یہاں علاج کی مزید سہولتیں مہیا کرانے کی ہدایت دی ۔
  تھانے میونسپل کمشنر نے یقین دلایا کہ تھانے میونسپل کارپوریشن مذکورہ اسپتال میں مریضوں کی سہولیات کو مزید وسعت دینے کے بارے میں مثبت ہے جو کسن نگر، سری نگر علاقے کے شہریوں کے لیے ایک اعزاز بن گیا ہے۔
 کمشنر نے پانچوں منزلوں کے کام کاج اور انتظامات کو سمجھا۔اس دوران  انہوں نے دیکھا کہ گراؤنڈ فلور او پی ڈی میں مریضوں کاسب سے زیادہ ہجوم تھا۔ کمشنر نے وہاں مریضوں کے لواحقین سے بات چیت کی۔ اس کے علاوہ بیت الخلاء کا بھی معائنہ کیا گیا۔ میونسپل کمشنر اسپتال انتظامہ کو ہدایت دی ہے کہ او پی ڈی کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے ان بیت الخلاء کو وقتاً فوقتاً صاف کیا جانا چاہئے۔
 کچھ مریض اور ان کے لواحقین اسپتالوں کی سیڑھیوں پر بیٹھے نمبر آنے کا انتظار کر رہے تھے۔ کمشنر نے صفائی کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ مریض کے رابطہ کے لئے فراہم کردہ کال سینٹر نمبروں میں سے ایک بند تھا۔ 
 مریضوں کو تقسیم کئے جانے والے کھانے کی بھی میونسپل کمشنر نے جانچ کیاور حکم دیا کہ کھانا گرم ہونا چاہئے، اچھے معیار کا ہونا چاہئے، دستانے کے ساتھ پیش کیا جانا چاہئے، کھانا پیش کرتے وقت مناسب خیال رکھنا چاہئے۔     
 میونسپل کمشنر نے اسپتال کا فائر سیفٹی ٹیسٹ کرانے کی بھی ہدایت کی۔  ساتھ ہی، ڈپٹی کمشنر شنکر پاٹولے سے کہا گیا کہ وہ فوری طور پر اسپتال کے سامنے ٹوٹے ہوئے نالے کی مرمت کرے۔
زچگی خانہ میں سرجری کا نظم کیا جانا چاہئے
 میونسپل کمشنر نے یہ بھی کہا کہ گنگو بائی سمبھاجی شندے اسپتا ل کے قریب واقع میناتائی ٹھاکرے میٹرنٹی اسپتال میں سرجری کا نظم کیاجائے۔ 
بااختیار بنانے کے لیے مکمل تعاون
 میونسپل کمشنر کے بقول ماتوشری گنگو بائی سمبھاجی شندے اسپتال کے ذریعے بلدیہ نے مریضوں کی معیاری دیکھ بھال فراہم کی ہے۔ شہریوں کا ردعمل بھی اچھا ہے۔ انہوںنے یقین دلایاکہ اس اسپتال کو بااختیار بنانے کیلئےبلدیہ تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK