Inquilab Logo

آرمی نے اپنے تمام جوانوں کو فیس بک اور انسٹا گرام سمیت ۸۹؍ ایپس ڈیلیٹ کرنے کا حکم دیا

Updated: July 10, 2020, 9:20 AM IST | Agency | New Delhi

ان ایپس کو سیکوریٹی کیلئے خطرہ قرار دیا ،ان میں سے ۵۹؍ پر پہلے ہی پابندی لگ چکی ہے ہندوستانی آرمی نے اپنے تمام جوانوں کو فیس بک ، انسٹاگرام ، ٹنڈر ، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس سمیت ۸۹؍ ایپس کو ڈیلیٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔آرمی نے ملک کی سیکوریٹی  اورفوجی آپریشنز کی سیکوریٹی کا حوالہ دے کر اپنے ۱۱؍ لاکھ سے زائد جوانوں اور افسران کو حکم دیا ہے کہ ان ۸۹؍ ایپس کو اپنے اپنے موبائل فونز سے نکال دیں۔ آرمی کے مطابق جن ۸۹؍ ایپس کا حوالہ دیا گیا ہے ان میں سے ۵۹؍ ایپس کو حکومت ہند پہلے ہی بند کرچکی ہے۔

Social Media - Pic : INN
سوشل میڈیا ۔ تصویر : آئی این این

 ہندوستانی آرمی نے اپنے تمام جوانوں کو فیس بک ، انسٹاگرام ، ٹنڈر ، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس سمیت ۸۹؍ ایپس کو ڈیلیٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔آرمی نے ملک کی سیکوریٹی  اورفوجی آپریشنز کی سیکوریٹی کا حوالہ دے کر اپنے ۱۱؍ لاکھ سے زائد جوانوں اور افسران کو حکم دیا ہے کہ ان ۸۹؍ ایپس کو اپنے اپنے موبائل فونز سے نکال دیں۔ آرمی کے مطابق جن ۸۹؍ ایپس کا حوالہ دیا گیا ہے ان میں سے ۵۹؍ ایپس کو حکومت ہند پہلے ہی بند کرچکی ہے۔ واضح رہے کہ ان ایپس میں مشہور سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک ، انسٹاگرام ،ٹنڈر ، ویڈیو کالنگ ایپس ایمو ،وائبر ، ہیلو اوردیگر ایپس ہیں جبکہ کالر آئی ڈی ایپ ٹروکالر بھی اسی میں شامل ہے۔ انڈین آرمی کے بیشتر جوان انہیں استعمال کرتے ہیں لیکن اب سبھی کے لئے یہ حکم جاری کردیا گیا ہے۔ 
 اس سلسلے میں سویڈن کی کمپنی ٹرو کالر نے انڈین آرمی کے اس فیصلہ پر ناراضگی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ ہماری کمپنی آرمی کے فیصلہ کا احترام کرتی ہے لیکن ہم کہیں پر بھی کسی  قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK