Inquilab Logo

بینکنگ گروپ نے گھریلو اسٹاک مارکیٹ کو گراوٹ سے نکالا

Updated: September 09, 2022, 11:38 AM IST | Agency | Mumbai

مسلسل کئی دنوں سے گراوٹ اور غیرمتوازن رجحان سے پریشان بی ایس ای کے سینسیکس نے ۶۵۹؍پوائنٹس اور این ایس سی کے نفٹی نے ۱۷۴؍پوائنٹس کی برتری بنائی، ایشیائی بازاروں میں بھی ’ہریالی‘ دکھائی دی، یورپی حصص بازار میں دباؤ کا اثر صاف نظر آیا۔ امریکی شیئر بازار کی تیزی نے بھی عالمی بازاروں میں ہلچل تیز کی

Domestic market BSE CineSix Thursday`s performance in terms of statistics..Picture:INN
گھریلو بازار کے بی ایس ای سینیسکس کا جمعرات کے دن کا حال اعدادوشمار کی زبانی۔ تصویر:پی ٹی آئی

مسلسل گراوٹ سے دوچار گھریلو  شیئر بازار کے لئے جمعرات کا دن راحت بخش رہا ۔ آسمان چھوتی مہنگائی کو قابومیں کرنے کے لئے یورپی سینٹرل بینک (ای سی بی) کے شرح سودمیں اضافہ کی مکمل تیاری سے عالمی بازار کے کمزوررجحان کے باوجود مقامی سطح پر دیگر کے ساتھ  بینکنگ گروپ کی مضبوط کارکردگی کی بدولت شیئربازار گزشتہ دو دنوں کی گراوٹ سے ابھرتے ہوئے جمعرات کو ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی پر رہا۔
آربی آئی کے اس اعلان  نے بھی بازار میں مثبت ہلچل پیدا کی
 ریزرو بینک(آربی آئی)کے بنیادی ڈھانچے پر اخراجات میں اضافہ پرتوجہ مرکوز کرنے سے ملک کو سپلائی سائیڈ افراط زر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملنے کے بیان اورآئی سی آئی سی آئی بینک کے انفرا بانڈ کے ذریعہ۱۰؍ ہزارکروڑ روپے سرمایہ اکٹھا کرنے کی تیاری سے بینکنگ گروپ میں سب سے زیادہ ۱ء۹۴؍  فیصد کا اچھال آیا، جس سے بی ایس ای کا۳۰؍ حصص کا حساس انڈیکس۶۵۹ء۳۱؍ پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر۵۹۶۸۸ء۲۲؍   پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج  (این ایس ای) کا نفٹی۱۷۴ء۳۰؍ پوائنٹس کی  چھلانگ لگا کر۱۷۷۹۸ء۷۰؍  پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ۰ء۲۹؍  فیصد بڑھ کر۲۵۸۹۵ء۲۳؍  پوائنٹس اور اسمال کیپ ۰ء۶۰؍   فیصد مضبوط ہوکر۲۹۴۷۴ء۶۳؍  پوائنٹس پررہا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل۳۵۸۹؍  کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے۲۰۶۶؍ خریداری جبکہ۱۳۹۷؍ میں فروخت ہوئی، وہیں۱۲۶؍ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں۳۳؍ کمپنیوں میں اضافہ ہوا جبکہ۱۶؍ میں کمی ہوئی اورایک میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ آر بی آئی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیتی کانٹھا پٹنائک نے جمعرات کو ایک پروگرام میں کہا کہ بنیادی ڈھانچے پراخراجات پر توجہ مرکوز کرنے سے ملک کو طویل مدتی سپلائی سائیڈ پر مبنی افراط زر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
بینکنگ گروپ کی تیزی میں آئی سی آئی سی آئی نے کلیدی ادا کیا
  ساتھ ہی، آئی سی آئی سی آئی بینک نے بی ایس ای کو بتایا کہ اس نے انفرا بانڈ کے ذریعہ۱۰؍ ہزار کروڑ روپے  سرمایہ اکٹھا کرنے سے متعلق تجویزبورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھیجی ہے۔ اس کے بعد اس کے حصص تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای پر بینکنگ گروپ میں سب سے زیادہ۱ء۹۴؍  فیصد خریداری  ہوئی۔ ساتھ ہی۱۳؍ دیگر گروپوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔ بنیادی مواد۰ء۵۳؍ ، فائنانس۱ء۵۴، آئی ٹی۱ء۰۲ ، ٹیلی کام۰ء۷۱ ، آٹو۰ء۶۲ ، کیپٹل گڈز۰ء۶۵؍ اور ٹیک گروپ میں۱ء۰۴؍  فیصد اضافہ ہوا۔
عالمی بازاروں کا رخ کیسا رہا
 بلند افراط زر پر لگام لگانے کے  لئےایسا مانا جارہا ہے کہ جمعرات کو  ای سی بی شرح سود میں۰ء۷۵؍  فیصد اضافہ کر سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے بیرون ملک منڈیوں کا رجحان منفی رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس۰ء۳۹؍  فیصد اور جاپان کا نکئی۲ء۳۱؍  فیصد بڑھ گیا جبکہ جرمنی کا ڈیکس۱ء۴۶؍فیصد تنزلی کا شکار ہوا، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ۱ء۰۰؍  اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ۰ء۳۳؍ فیصد گر گیا۔
امریکی بازارمیں تیزی رہی
 امریکی بازار میں ۷؍ستمبر کو کاروباری دن کے اختتام تک نصدق نے ۲۴۶ء۹۹؍ پوائنٹس کی اونچی چھلانگ لگائی  ۔ جبکہ ۳۱۱۴۵ء۶۳؍پوائنٹس پر کھلنے والا ڈوجونس انڈسٹریل ایوریج انڈیکس کاروباری دن کے اختتام پر بہتری کیساتھ ۳۱۵۸۱ء۲۸؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK