Inquilab Logo

 کاروباری خسارہ ۲۳ء۲۷؍ ارب ڈالر پر پہنچا

Updated: December 03, 2021, 11:22 AM IST | Agency | New Delhi

خام تیل اور سونے کے امپورٹ میں تیزی کا اثر، پچھلے سال نومبر میں یہ ۱۰ء۱۹؍ ارب ڈالر تھا، نومبر ۲۰۲۱ء میں مرچنڈائز ایکسپورٹ بڑھ کر ۲۹ء۸۸؍ ارب ڈالر ہوگیا ہے

A port where ready-made containers for export can be seen..Picture:INN
ایک بندرگاہ جہاں ایکسپورٹ کی غرض سے تیارکنٹینردیکھے جاسکتے ہیں ۔ تصویر: آئی این این

 خام تیل اور سونے کے امپورٹ میں تیزی آنے سے نومبر ۲۰۲۱ء کے درمیان کاروباری خسارہ (درآمد اور برآمد کے درمیان کا فرق) ۲۳ء۲۷؍ ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یہ پچھلے سال کی اسی مدت میں درج ۱۰ء۱۹؍ ارب ڈالر سےلگ بھگ ۱۲۸ء۳۰؍ فیصد زیادہ ہے۔ 
مختلف سیکٹر کی کارکردگی کیا رہی؟
 تفصیلات کے مطابق کاروباری خسارہ کا پچھلا ریکارڈ نومبر ۲۰۱۲ء میں ۲۰ء۲؍ ارب ڈالر تھا۔ وہیں نومبر ۲۰۲۱ء میں ہندوستان کا مرچنڈائز ایکسپورٹ سال در سال بنیاد پر  ۲۶ء۴۹؍ فیصد بڑھ کر ۲۹ء۸۸؍ ارب ڈالر ہوگیا ہے، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں ۲۳ء۶۲؍ ارب ڈالر تھا۔ انجینئرنگ،  پیٹرولیم، کیمیکل  اور مرین پروڈکٹس جیسے سیکٹرمیں بہتری کی وجہ سے یہ اضافہ ہو اہے۔
کس سیکٹر کی بہتری کا اثر ہوا؟
 ملک کی کل برآمد میں ۲۸ء۱۹؍ فیصد کی شراکت داری رکھنے والے انجینئرنگ گڈز کا ایکسپورٹ  سالانہ بنیاد پر تقریباً ۳۷؍ فیصد بڑھا ہے اور یہ اب  ۸؍ ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ جبکہ  پیٹرولیم مصنوعات کی   برآمد میں  سالانہ بنیاد پر ۱۴۵ء۳؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ  ۲ء۸۲؍  ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ حالانکہ مہینے کے دوران جواہرت و زیورات کا آؤٹ باؤنڈ شپمنٹ ۱۱؍ فیصد گھٹ کر ۲ء۴؍ ابر ڈالر رہ گیا ہے۔
پچھلے سال کے موازنہ میں درآمدمیں  اضافہ
 کامرس اور صنعت کی مرکزی وزارت کے اعداد وشمار کے مطابق نومبر ۲۰۲۱ء میں درآمد ۵۳ء۱۵؍ ارب ڈالر تھا۔ نومبر ۲۰۲۰ء میں یہ ۳۳ء۸۱؍ ڈالر تھا۔ قابل ذکر ہے کہ  نومبر ۲۰۲۱ء سے نومبر ۲۰۲۰ء کا موازنہ کرنے پر ۵۷ء۱۸؍ فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ وہیں نومبر ۲۰۱۹ء میں درآمد ۳۸ء۵۲؍ ارب ڈالر تھا۔ نومبر ۲۰۲۱ء سے نومبر ۲۰۱۹ء کے مقابلے میں یہ اضافہ ۳۷ء۹۶؍فیصد کا ہے۔
سونے اور پیٹرولیم مصنوعات کاامپورٹ بڑھا
 مصدقہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں  سونے کی درآمد(امپورٹ) ۸؍ فیصد بڑھ کر ۴ء۲۲؍ ارب ہوگئی ہے۔ نومبر ۲۰۲۱ء کے دوران پیٹرولیم ، خام تیل  اور مصنوعات کی درآمد ۱۳۲ء۴۴؍ فیصد اضافہ کیساتھ ۱۴ء۶۸؍ ارب ڈالر ہوگیا ہے ۔ تازہ تجارتی اعدادوشمار اس مہینے کے آخر میں جاری کیا جائے گا۔
اپریل نومبر ۲۰۲۱ء میں کاروباری خسارہ ۱۲۱ء۹۸؍ ارب ڈالر
 جاری مالیاتی سال کے ۸؍ مہینوں (اپریل نومبر ۲۰۲۱ء) کے دوران کاروباری خسارہ ۱۲۱ء۹۸؍ ارب ڈالر تھا۔ اس دوران مرچنڈائز امپورٹ ۳۸۴ء۴۴؍ ارب ڈالر تھا ، جو اپریل نومبر ۲۰۲۰ء میں ۲۱۹ء۱۹؍ ارب ڈالر سے ۷۵ء۳۹؍ کے اضافے اور اپریل نومبر ۲۰۱۹ء میں ۳۲۴ء۵۹؍ ارب ڈالر سے ۱۸ء۴۴؍  فیصد کا اضافہ دکھاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK