Inquilab Logo

عمرہ کیلئے آرٹی پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا سےبچاؤ کی لازمی ٹیکہ کاری کی شرط ختم

Updated: August 06, 2022, 12:06 PM IST | Agency | Riyadh

عمرہ کے ویزا پر مملکت میں داخل ہونے والے افراد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ دیگر شہروں کا بھی سفر کرسکتے ہیں، عمرہ کی تعداد کی کوئی حد بھی مقرر نہیں

In relation to Umrah, the conditions that were imposed due to Corona are being abolished..Picture:INN
عمرہ کے تعلق سے اُن شرائط کو ختم کیا جارہاہے جو کورونا کی بنا پر عائد کی گئی تھیں۔۔ تصویر:آئی این این

حج کا موسم ختم ہوتے ہی سعودی عرب نے عمرہ کیلئے مملکت کا سفر کرنے والوں کیلئے  منفی آر ٹی پی سی آر  ٹیسٹ رپورٹ اور کورونا ٹیکہ کاری کی شرط کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ایک ٹویٹ کے جواب میں  مملکت سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ  عمرہ  کے سفر کی تعداد محدود نہیں کی گئی ہے۔ 
 بین الاقوامی خبر رساں  ایجنسیوں کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کی  ہے کہ دیگر ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو مملکت میں داخلے کیلئے منفی آر ٹی پی آر سی ٹیسٹ کے نتائج  دکھانا لازمی نہیں ہوگا۔  تاہم زائرین عمرہ کیلئے کووڈ میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرنا لازمی ہے۔ 
 حکام نے  مزید بتایا کہ عمرہ زائرین سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ دیگر شہروں کا سفر بھی کر سکیں گے نیز وہ سعودی عرب میں۹۰؍ روز  قیام کر سکتے ہیں۔
  سعودی حکام  نے بیت اللہ کے گرد لگی رکاوٹیں  بھی گزشتہ دنوں ہٹا دی تھیں جس کے بعد تمام عازمین ِ عمرہ اور نمازی بیت اللہ کو چھونے کی سعادت حاصل کرسکتےہیں اور حجر اسود کو بوسہ بھی دے سکتے ہیں۔سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین کسی بھی فضائی، زمینی یا سمندری راستے سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے لئے مملکت میں آسکتےہیں۔وزارت حج سے سوال کیاگیا تھا کہ کیا  عمرہ کیلئے ایک ہی سال میں دوبارہ سفر کیا جا سکتا ہے؟   اس کے جواب میں ایک ٹویٹ میں وزارت حج نے واضح کیا کہ ایک ہی سال میں عمرہ کی ادائیگی کی سعادت بار بار حاصل کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK