Inquilab Logo

کورونا بحران سے شدید متاثرفضائی شعبہ میں جون تک۷۱؍ فیصد بحالی کی توقع

Updated: January 19, 2021, 9:45 AM IST | Agency | Canada

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ’آئی سی اے او‘ کی رپورٹ، عالمی پابندیوں کے سبب صنعت کو۳۷۰؍ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

کوروناوائرس کی وبا کے عالمی طور پر پھیلا ئو کے بعد دنیا بھر میں ہوائی خدمات شدید متاثر ہوئیں اور پہلی بار میں اتنی بڑی تعداد میں ہوائی جہاز ایئر پورٹ پر  نظر آئے کہ  انہیں کھڑے کرنے کیلئے جگہ کی قلت بھی ہونے لگی۔  انتہائی ضروری  خدمات کے علاوہ  بیشتر سرکاری اور نجی ایئر لائنز کی سروسیس  ٹھپ  رہی۔   اس کے بعد مئی کے  اوائل سے مختلف ممالک میں اندرون  ملک  پرواز وں کا محدود سطح پر آغاز کیا گیا اورآہستہ آہستہ حالات کے مدنظر بیرون ممالک کی پروازوں کو بھی ان ممالک کی طرف اجازت ملنے کے بعد بحال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق کورونا کے حالات کے سبب  ہوائی شعبہ میں تاریخ کی سب سے بڑی گرواٹ درج کی گئی اور  اب سے بحران سے دوبارہ ابھرنےمیں وقت لگے گا۔ سول ایوی ایشن کی بین الاقوامی تنظیم نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہوائی خدمات  کےمشروط آغاز اور  احتیاطی اقدمات کے بیٹھنے کی گنجائش میں ۵۰؍ فی صد کمی کئے جانے کے سبب مسافروں کی تعداد میں بھی کم ہی رہے ۔ رپورٹ کے مطابق  ۲۰۲۰ءمیں ایک ارب اور ۸۰؍ کروڑ افراد نے ہوائی سفر کیا ۔ اس کے برعکس  عالمی وبا کے پھوٹنے سے پہلے  فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد ساڑھے ۴؍ ارب تھی۔ اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے (آئی سی اے او) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہوائی سفر میں اتنی بڑی کمی کی وجہ سے صنعت کو۳۷۰؍ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا اورہوائی اڈوں کو ۱۱۵؍ ارب ڈالرز اور نیوی گیشن کی خدمات انجام دینے والے سیکٹر کو۱۳؍ارب ڈالر کے خسارہ ہوا  ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس فضائی سفر اور اس صنعت کی بحالی کا دار و مدارکورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر مؤثر انداز میں کار بند ہونے پر ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی حالات کو دیکھا جائے تو اس سال جون تک دنیا  بھر میں۷۱؍ فضائی سفر بحال ہونے کی توقع ہے۔اسی کے ساتھ جن ممالک میں کورونا کا زور کم ہوگا وہاں مقامی سطح پر بھی اس شعبہ کے حالات بہتر ہونے کا امکان ہے  قابل غور ہے کہ فضائی خدمات  متاثر ہونے کے سیاحت کے شعبہ میں بھی  بھاری نقصان ہوا ۔ عالمی سطح پر زیادہ تر مسافر بیرون ممالک سیاحت  ہوائی جہاز کے سفر کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ ہوائی  خدمات  میںبہتری سے شعبہ سیاحت کو ابھرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK