Inquilab Logo

کورونا وائرس نے ہوابازی کی صنعت میں شرح نمو کو متاثر نہیں کیا

Updated: July 19, 2022, 1:27 PM IST | Agency | Washington

ہوائی جہاز بنانے والی مشہور کمپنی بوئنگ کا سالانہ کمرشیل مارکیٹ آئوٹ لک جاری، ۲۰۴۱ء تک طیاروں کی تعداد میں ۸۲؍ فیصد اضافے کا ہدف

The Boeing Company will produce more than 80,000 aircraft.Picture:INN
بوئنگ کمپنی ۸۰؍ ہزار سے زائد طیارے تیار کرے گی۔ تصویر: آئی این این

طیارے بنانےوالی مشہور کمپنی ’بوئنگ‘ کا کہنا ہے کہ کروناوائرس نے تجارتی ہوا بازی کیلئے طویل مدتی نموکو بنیادی طور پر تبدیل نہیں کیا ہے اور ۲۰۴۱ءتک اس کے جیٹ طیاروں کی تعداد میں ۸۲؍ فی صد اضافہ متوقع ہے۔بوئنگ نے اپنے سالانہ کمرشیل مارکیٹ آؤٹ لک میں کہا ہے کہ کمپنی نے آئندہ دو دہائیوں کے دوران  مجموعی طورپرعالمی بیڑے ۸۰؍ ہزار ۴۷؍ طیاروں کی پیشین گوئی کی ہے جبکہ ۲۰۱۹ءمیں یہ تعداد ۲۵؍ہزار ۹؍ سو تھی۔  طیاروں کی تقریباً نصف نئی کھیپ جیٹ طیاروں کی جگہ لے گی اوروہ اپنی سفری عمرپوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیںگے۔ یہ پیشین گوئی اس کی حریف کمپنی ایئربس کے اسی طرح کے آؤٹ لک کے کچھ دن بعد اورفارنبرو میں ہونے والے ایئرشو سے پہلے سامنے آئی ہے۔ بوئنگ کے متوقع نئے طیاروں کی تعداد پہلے طویل مدتی آؤٹ لک سے تھوڑا کم ہے۔اس نے پہلے عالمی فضائی بیڑے میں ۴۹؍ ہزار ۴۰۵؍ جیٹ کی پیشین گوئی کی تھی۔  یہ کمپنی کی  سالانہ عالمی شرح نمو  کی پیشین گوئی میں ۲ء۶؍ فی صد تک معمولی کمی کی عکاسی کرتا ہے۔بوئنگ نے اپنے پاورپوائنٹ میں کہا ہے کہ طویل مدتی بنیادی باتیں ’برقرار‘ہیں، مسافروں اورکارگو ٹریفک کی مانگ عالمی مجموعی جی ڈی پی سے آگے نکل گئی ہے۔بوئنگ کے کمرشیل مارکیٹنگ کے نائب صدر ڈیرن ہلسٹ نے کہاکہ ۲۰۲۲ء میں طلب(ڈیمانڈ) اب کلیدی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ لوگ سفر کرنے کے قابل ہیں۔ آج کی مارکیٹ میں ’’دبی ہوئی طلب کی زبر دست مقدار‘‘کا غلبہ ہے اوربنیادی رکاوٹ رسد ہے۔ سنگل آئل جیٹ طیاروں کا عالمی بیڑا‘ جواندرون ملک پروازوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،وبا سے پہلے کی سطح کے ۹۸؍ فی صد پرواپس آچکا ہے جبکہ کثیرآئل ۷۸؍فی صد طیارے محو پروازہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK