Inquilab Logo

کرپٹوکرنسی کا کمال : میک ڈونالڈ کا سابق ملازم مکیش امبانی سے بھی زیادہ امیر

Updated: January 11, 2022, 11:51 AM IST | Agency | Dubai

بائنانس کے سی ای اوچانگ پینگ زاؤ۹۶؍ ارب ڈالر کے مالک جبکہ مکیش امبانی کی مجموعی دولت ۹۲؍ ارب ڈالر ہے

The Hwanam Chang Peng Zhao cryptocurrency market is booming.Picture:INN
کرپٹوکرنسی مارکیٹ میںتیزی سے ابھرتا ہوانام چانگ پینگ زاؤ۔ تصویر: آئی این این

:میک ڈونالڈ کے سابق ملازم چانگ پینگ زاؤ ایشیا کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی سے زیادہ امیر ہیں۔ ان کی دولت کا تخمینہ۹۶؍بلین ڈالر ہے۔ جبکہ امبانی کی مجموعی  دولت ۹۲؍ بلین ڈالر ہے۔
پچھلے مہینے نام سامنے آیا
  بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ  غیر متوقع طورپر ان کا نام سامنے آیا تھا ۔زاؤ اس سے قبل  میک ڈونالڈ کے برگر فلپر اور سافٹ ویئر ڈیولپر ہوا کرتے تھے لیکن   وہ  راتوں رات دنیا کے امیر ترین لوگوں کے کلب میں داخل ہو  گئے۔ زاؤ کرپٹو کرنسیوں کا بادشاہ ہے۔
انہیں سی زیڈ  کے نام سے جانا جاتا ہے
 کرپٹوفائلز کی دنیا میں زاؤ کو سی زیڈ   کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہیں  متحدہ عرب امارات میں تیزی سے مقبولیت مل رہی ہے۔ وہ ابوظہبی میں شاہی خاندان سے ملاقات کر رہے ہیں۔وہ  اپنا بائنانس ایکسچینج لانے  کے تعلق سے بھی پُر جوش ہیں۔ انہوں نے دبئی میں ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے اور دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے قریب اور شہر کے پام جمرہ جزیرے پر  ایک پُر شکوہ ڈنر تقریب کی میزبانی بھی کی ہے۔
بلومبرگ نے ان کی دولت کا تخمینہ لگایا 
 بلومبرگ کی  ارب پتیوں سے متعلق انڈیکس کے مطابق۴۴؍ سالہ زاؤ کی مجموعی مالیت۹۶؍ بلین ڈالر ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب بلومبرگ نے ان کی دولت کا تخمینہ  لگایا ہے۔ وہ ایشیا کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی، مارک زکربرگ اور گوگل کے بانی لیری پیج اور سرگئی برن سے زیادہ دولت مند ہیں۔درحقیقت زاؤ کی دولت اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہےکیونکہ موجودہ املاک میں ان کی ذاتی کرپٹو ہولڈنگز کوشمار نہیںکیاگیا ہے۔ اس میں بٹ کوائن اور ان کی فرم کا اپنا ٹوکن بھی شامل ہے۔ ان کی بائنانس کوائن میں پچھلے سال تقر یباً ۱۳۰۰؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس نے حال ہی میں بہت سے لوگوں کو دولت مند بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK