Inquilab Logo

پاکستان میں سستا آٹاحاصل کرنے کی کوشش میں ایک مزدور کی موت ملک بھر میں شدید احتجاج

Updated: January 09, 2023, 1:44 PM IST | islamabad

سندھ کے ضلع گلستان بلدیہ میں سستا آٹا خریدنے کا خواہش مند مزدور بھگدڑ مچنے سے لقمۂ اجل بن گیا ،اہل خانہ نے لاش کے ساتھ میرپور پریس کلب پر احتجاج کیا اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی

Rickshaw drivers protesting against the increase in prices of flour and other commodities in Lahore; (AP/PTI)
لاہور میں رکشا ڈرائیور آٹا اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج کرتےہوئے;( اےپی / پی ٹی آئی)

  : پاکستان میں سستا آٹا حاصل کرنے کی کوشش میں بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں ایک مزدور کی موت ہوگئی  ۔ اس کیخلاف اتوار کو ملک بھر میں مظاہرے کئے گئے۔ واضح رہےکہ   پاکستان بھر میں آٹے کے دام تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں اور بحران کے  سبب آٹا نایاب ہوگیا ہے۔ عوام سستے آٹے کیلئے دربدر بھٹک رہےہیں ۔ میڈیار پورٹس کے مطابق سنیچر کو   سندھ صوبہ کے ضلع میرپور خاص کے علاقے گلستان بلدیہ میں سرکاری نرخ پر سستا آٹا ٹرک پر فروخت کیا جارہا تھا جس کے حصول کیلئے شہری بڑی تعداد میں باہر نکلے۔ خواتین اور نوجوانوں نے ٹرک پر چڑھ کر آٹا حاصل کرنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے ٹرک چلا دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زمین پر گرے اور پھر وہاں بدنظمی ہوگئی ، کئی افراد نیچے گر گئے ۔ بھگدڑ مچ گئی    جس کے نتیجے میں۸؍ بچوں کا باپ  ’ہرسنگ پولی‘ مزدوروں کے نیچے دب کر ہلاک ہوگیا۔ مزدور کے اہل خانہ نے لاش کے ساتھ میرپور پریس کلب پر احتجاج کیا اور سندھ حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ ملک کے دیگر حصوں میں بھی اس کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔  اسی طرح نواب شاہ کے علاقے سکرنڈ میں فلور مل کے باہر سرکاری نرخ پر سستا آٹا خریدنے کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس سے بچی سمیت۳؍ خواتین ہجوم کے پیروں تلے دب گئیں۔  ادھر ٹنڈو باگو میں ایک ماہ کے بعد سنیچر کی شام سستے آٹے کا ایک ٹرک شہر میں آیا۔ ٹرک کی شہر میں آمد کے موقع پر سستے آٹے کے حصول کے لئے عوام کا ایک بڑا ہجوم ٹرک کے گرد جمع ہوگیا اور ہجوم کوہٹانے کیلئے پولیس نے آٹے کے حصول کیلئے آنے والے عوام پر لاٹھی چارج کیا۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے خلیفہ قاسم کا  باشندہ آسن ریباری کا سر پھٹ گیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK