Inquilab Logo

کرسولی گاؤں میں اموات کا سلسلہ رک نہیں رہا ہے

Updated: October 05, 2021, 12:52 PM IST | Agency | Kanpur

؍ ۲۴؍ دن میں ایک ہی خاندان کے ۳؍ افراد کی موت،گاؤں چھوڑ کر جانے والے اب تک نہیں لوٹے

In Karsoli, the DM is talking to a man from the village.Picture:INN
کر سولی میں ڈی ایم، گاؤں کے ایک شخص سے بات چیت کررہےہیں۔۔ تصویر: آئی این این

 اتر پر دیش کے کانپور ضلع کے کلیان بلاک کے کر سولی گاؤں میں بخار سے اموات کاسلسلہ رک نہیں رہا ہے جس سے گاؤں والوں میں خوف بڑھتا ہی جار ہا ہے ۔ وباء سے بچنے کیلئے اپنا گھر بار چھوڑ کر جانے  والے لوٹ نہیں رہے ہیں۔ نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جار ہی ہے۔    اتوار کی صبح ۲۰؍ دن  سے بیمار چندر شیکھر تیواری (۷۰) نے دم توڑ دیا ۔ اس طرح گاؤں میں اب تک  بخار سے مرنے والوں کی تعداد ۱۴؍ ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے ۱۵؍ ستمبر کو چند رشیکھر تیواری کی بیوی ارملا اور ۱۰؍ ستمبر کو بہو ارملا کی موت  ہوچکی ہے۔ جمعہ کو ان کی تیرہویں تھی۔ اتوار کی صبح چندر شیکھر کی سانسیں تھم گئیں۔ ان میں کورونا کی علامات تھیں، گھر پر علاج ہورہا ہے ۔ سانس لینے میں دقت ہورہی تھی۔ آکسیجن سلنڈر لگایا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں اس گاؤں کے دورہ کے موقع پر کانپور کےڈی ایم آلوک تیواری نے انہیں ہیلٹ جانے کا مشورہ دیا تھا  لیکن وہ تیار نہیں ہوئے تھے۔ سی ایچ سی انچار ج ڈاکٹر اوینا ش یادو نے بتایا کہ انہیں ٹی بی بھی تھی۔ کرسولی میں بخار کی زد میں آئے ۸؍ مریضوں کا علاج پرائیویٹ اسپتالوں میں کیا جارہا ہے ۔ان کے علاوہ ۵۔۴؍ مریض پرائیویٹ اسکول میں لگائے میڈیکل کیمپ سے دوا لے رہےہیں۔ کر سولی کے جن گھروں سے مریض ملے ہیں ، ان پر نشان لگا دیا گیا ہے۔ گاؤں میں پانی کا انتظام ٹینکر سے کیا جارہا ہے۔ مسلسل اموات کے درمیان گزشتہ ماہ ایک بڑی تعداد گا ؤں چھوڑ چکی ہے۔ اب تک ان کے لوٹنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ ان کے گھر خالی ہیں۔ نقل مکانی کرنےوالے کنبہ کا کوئی ایک  رکن گاؤں آتا ہے اور گھر کی صاف صفائی کر کے پھر چلا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں کانپور کےڈی ایم آلوک تیواری نے اس گاؤں کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر متعلقہ محکمہ کو گاؤںمیں لگا تار جراثیم کش ادویات کے چھڑکا ؤ اور اس کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت دی تھی۔ ڈی ایم نے گاؤں والوں سے اپنے گھر کے آس پاس صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی اپیل کی تھی۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK