Inquilab Logo

ملک میں موبائل صارفین کی تعداد میں کمی، ایک کروڑ سے زائدنے جیو کو چھوڑدیا

Updated: November 29, 2021, 1:02 PM IST | Agency | New Delhi

دیہی کے مقابلے شہری علاقوں میں موبائل صارفین کی تعداد زیادہ کم ہو رہی ہے۔ ایئر ٹیل کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ووڈاآئیڈیا کےلا کھوں صارف کم ہو گئے

Telecom companies are considering the reasons for the decline in subscribers..Picture:INN
ٹیلی کام کمپنیاں صارفین کی تعداد میں کمی کے اسباب پر غور کررہی ہیں۔ ۔ تصویر: آئی این این

 ملک میں موبائل صارفین کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ اسی دوران   ملک سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو  کے صارف بھی کم ہوئے ہیں، کیونکہ ستمبر کے مہینے میں۱ء۹۰؍کروڑ  صارفین  نے  جیو کو خیر باد کہہ دیا ہے۔اسی عرصے کے دوران ملک  تیسری سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ووڈافون آئیڈیا کے صارفین کی تعداد میں بھی۱۰ء۸؍لاکھ کی کمی واقع ہوئی، جبکہ دوسری سب سے بڑی کمپنی بھارتی ایئرٹیل کے صارفین کی تعداد میں۲ء۷۴؍لاکھ کا اضافہ ہوا۔
 ٹیلی کام ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا (ٹرائی) کی جانب سے ستمبر کے مہینے  سے متعلق  ٹیلی فون صارفین کےلئے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے مہینے میں ملک میں موبائل فون صارفین کی کل تعداد بھی۱ء۷۴؍ فیصد کم ہو کر۱۱۶ء۶۰؍کروڑ رہ گئی ہے۔’ٹرائی‘ کے مطابق اگست ۲۰۲۱ء میں ملک میں کل ٹیلی فون صارفین کی تعداد۱۱۸ء۱۹؍ کروڑ تھی ۔
  دیہی علاقوں کے مقابلے شہری علاقوں میں موبائل صارفین کی تعداد زیادہ کم ہو رہی ہے۔ شہری علاقوں میں صارفین کی تعداد ستمبر میں ۱ء۹۲؍فیصد کم ہو کر۶۳ء۶۳؍ ملین ہو گئی، جبکہ دیہی علاقوں میں یہ۱ء۵۳؍ فیصد کم ہو کر۵۲ء۸؍ ملین ہو گئی۔
  ٹرائی کے مطابق ۲۰۲۱ء میں ریلائنس جیو کے صارفین کی تعداد میں ایک کروڑ۹۰؍ لاکھ۲۳؍ ہزار۶۱۸؍ کی کمی ہوئی ہے۔ اس کے بعد اس کے صارفین کی مجموعی تعداد میں سے ۴ء۲۹؍ فیصد کم ہو کر تقریباً۴۲ء۵؍ ملین رہ گئی۔ اس دوران ووڈا آئیڈیا کے صارفین کی تعداد۱۰؍ لاکھ۷۷؍ ہزار۸۰۶؍ یعنی۴۰ء فیصد کم ہوکر تقریباً۲۷؍ کروڑ رہ گئی ہے۔
  صارفین کی تعداد کے لحاظ سے ملک کی دوسری سب سے بڑی کمپنی بھارتی ایئر ٹیل  نے ستمبر۲۰۲۱ء میں۲؍ لاکھ۷۴؍ ہزار۸۴۵؍ نئے صارفین کو شامل کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔اس کے بعد اس کے صارفین کی تعداد۰۸ء فیصد بڑھ کر۳۵ء۴؍ملین ہو گئی ہے۔ 
 اس کے ساتھ ہی سرکاری ٹیلی کام کمپنیوں بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل ) اور مہانگر ٹیلی فون نگم لمیٹڈ (ایم ٹی این یل ) کے صارفین کی تعداد میں کمی آئی ہے۔بی ایس این ایل کے۷۶ء فیصد اور ایم ٹی این ایل کے۱۴ء فیصد صارف کم ہوئے ہیں۔
 ’ٹرائی‘  کے مطابق ملک کی ٹیلی کام مارکیٹ میں پرائیویٹ  سیکٹر کی کمپنیوں کا حصہ۸۹ء۹۹؍ فیصد ہے اور سرکاری کمپنیوں کا حصہ محض۱۰ء۰۱؍  فیصد رہ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK