Inquilab Logo

دہلی سرکار نے اقتصادی بحالی کے امکانات تلاش کرنے کیلئے ۱۲؍ رکنی کمیٹی تشکیل دی

Updated: July 04, 2020, 3:28 PM IST | New Delhi

دہلی کیجریوال سرکار نے اقتصادی بحالی کے مکانات کی تلاش کرنے کے لئے۱۲؍ رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں کمیٹی کورونا کی وجہ سے دہلی کی معیشت کو پہنچنے والے نقصانات سے نمٹنے کے اقدامات کے بارے میں بتائے گی۔

Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal. Photo: INN
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ۔ تصویر: آئی این این

 دہلی کیجریوال سرکار نے اقتصادی بحالی کے مکانات کی تلاش کرنے کے لئے۱۲؍ رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں کمیٹی کورونا کی وجہ سے دہلی کی معیشت کو پہنچنے والے نقصانات سے نمٹنے کے اقدامات کے بارے میں بتائے گی۔ڈائیلاگ اینڈ ڈیولپمنٹ کمیشن آف دہلی (ڈی ڈی سی) کے وائس چیئرمین یاسمین شاہ اس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر ، محکمہ صنعت ، ایس ڈی ایم سی ، محکمہ ماحولیات کے خصوصی سیکریٹری اور مختلف صنعتوں سمیت تجارت ، مینوفیکچرنگ اور آٹوموبائل سیکٹر کے نمائندے اس کمیٹی کے ممبر ہیں ۔کمیٹی کو مختلف محکموں ، خود مختار اداروں ، بلدیاتی اداروں اور ایم سی ڈی کے ذریعے کووڈ۱۹؍ وباء کے دوران لوگوں اور کاروبار میں مدد کرنے کے لئے اقدامات کے بارے میں بھی ایک جامع تجزیہ اور تجاویز پیش کرنی ہوں گی۔ شاہ نے کہا کہ کووڈ۱۹؍کی وبا نے معیشت پر تباہ کن اثر ڈالا ہے۔
  دہلی حکومت نے ایک مضبوط طبی دیکھ بھال کے لئے حکمت عملی تیار کی ہے اور اب وہ معیشت کے تعلق سے اقدام اٹھائے گی۔دہلی حکومت نے معاشی بحالی کیلئے خاکہ تیار کیا ہے۔ اس کمیٹی کے ذریعہ صنعت کے اہم نمائندوں کے ساتھ تعاون کرنے اور خصوصی اقدامات کی نشاندہی کرنے کے منتظر ہیں جو سرکاری ادارے معاشی بحالی کے عمل کو بہتر بناسکتے ہیں ۔دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منظور اس پینل کی تشکیل کے تعلق سے ہدایت میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی دہلی میں آسانی سے کاروبار کرنے اور کووڈ۱۹؍ کے اثرات سے معاشی بحالی کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحاتی امکانات تلاش کرے گی۔
 اس ہدایت میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کمیٹی مختلف محکموں اور بلدیاتی اداروں (لیبر لائسنس ، دکانوں اور اسٹیبلشمنٹ رجسٹریشن ، ٹھیکیدار لائسنس ، نرسنگ ہوم رجسٹریشن ، وغیرہ) کے ذریعے جاری کئے گئے موجودہ لائسنسوں کی تجدید یا خودکار توسیع کے امکانات تلاش کرے گی ، جس کی مدت یکم مارچ۲۰۲۰ء کے بعد ختم ہو گئی ہے ۔ اس میں ایکسائز ، آلودگی کنٹرول ، سیکوریٹی یا محصول سے متعلق امور شامل نہیں ہیں ، اس زمرے کو اس سے الگ رکھا گیا ہے۔ ایسا کرنے سے ورکروں کے مفادات کا تحفظ ہو سکے گا ۔کمیٹی لائسنسوں کی شناخت کرنے کے لئے مختلف محکموں کے ذریعے جاری کردہ نئے لائسنس یا این او سی کی ضروریات کا پتہ لگائے گی ، جس کو ختم کیا جا سکتا ہے یا صرف پیشگی اطلاع کے ساتھ تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ اسی طرح ہدایت میں مزید ذکر کیا گیا ہے کہ لائسنسوں کی تجدید کی مدت کا مطالعہ کیا جانا چاہئے ، تاکہ غیر ضروری سالانہ تجدید میں ترمیم کی جاسکے یا اسے ختم کیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK