Inquilab Logo

یورپی یونین ایک ماہ میں ترکی کے ساتھ مستقبل کےتعلقات پرفیصلہ کرے گا

Updated: November 07, 2020, 10:08 AM IST | Agency | Brussels

ترکی کو بحیرہ روم میں اپنی سرگرمیاں کم کرنے کی تلقین، دیگر صورت میں پابندیوں کی تنبیہ تیل کیلئےجاری ڈرلنگ کو غیر قانونی قرار دیا

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

یورپی یونین ترکی کے ساتھ تعلقات  کے معاملے میں ایک ماہ کے اندر فیصلہ کرے گی۔ اس کی اطلاع یورپی کونسل کے سربراہ چارل مائیکل نےدی۔  ایک انٹرویو کے دوران چال مائیکل نےکہا کہ یورپی یونین کے کئی معاملات میں ترکی کے ساتھ اختلافات ہیں۔ لہٰذا ان اختلافات کی بنا پر مستقبل میں ترکی کے ساتھ تعلقات  کے معاملے میں  یورپی یونین آئندہ ماہ فیصلہ کرے گی۔مائیکل نے واضح کیا کہ براعظم افریقہ میں النہضہ ڈیم کے معاملے میں یورپی یونین مثبت کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے باور کروایا  کہ یونین اس معاملے کی پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہی ہے۔ واضح رہے کہ  انقرہ نے گزشتہ اتوار کو ایک بار پھر سے بحیرہ روم کے مشرق میں یونان کے ساتھ متنازع علاقے میں گیس  اور تیل کی تلاش کیلئے  کھدائی کے بحری جہاز کے مشن کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔ یہ پیش رفت یونان کے مسلسل احتجاج اور مذمت کے باوجود سامنے آئی ہے جو اس سرگرمی کو غیر قانونی قرار دیتا ہے۔ ترکی کی بحریہ کے مطابق مذکورہ جہاز اپنا مشن ۱۴؍ نومبر تک جاری رکھے گا۔ یونان نے اتوار کے روز ترکی پر زور دیا تھا کہ وہ گیس کی تلاش کیلئے جاری سرگرمی سے متعلق بحریہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کو منسوخ کردے۔ یونان کے وزیر خارجہ نیکوس ڈنڈیاس نے ایک تحریری بیان میں کہا  ہےکہ’’یونان ایک بار پھر اس غیر ذمے دارانہ رویے کی مذمت کرتا ہے۔ ایتھنز حکومت سرکاری سفارتی احتجاج کا راستہ اپنائے گی اور یورپی یونین میں اپنے حلیفوں کو اس معاملے سے مطلع کرے گی۔‘‘ ترکی  کا اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK