Inquilab Logo

امریکی انتخابات کا آخری نتیجہ بھی آگیا، بائیڈن فاتح

Updated: November 21, 2020, 11:38 AM IST | Agency | Washington

جارجیا میں بھی جیت ، ڈونالڈ ٹرمپ کی الزام تراشی جاریامریکہ کے صدارتی انتخابات ۲۰۲۰ءکا آخری نتیجہ بھی آگیا ہے جس میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے ہیں۔امریکہ کی ۴۹؍یاستوں کے نتائج آ چکے ہیں اور صرف ریاست جارجیا کے نتیجے کا انتظار کیا جا رہا تھا۔اطلاع  کے مطابق جمعرات کو الیکشن حکام نے جارجیا کے نتیجے کا اعلان کیا جس کے مطابق جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کے مقابلے میں۱۲؍ ہزار زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں۔

Joe Biden.Picture :INN
جو بائیڈن۔ تصویر:آئی این این

امریکہ کے صدارتی انتخابات ۲۰۲۰ءکا آخری نتیجہ بھی آگیا ہے جس میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے ہیں۔امریکہ کی ۴۹؍یاستوں کے نتائج آ چکے ہیں اور صرف ریاست جارجیا کے نتیجے کا انتظار کیا جا رہا تھا۔اطلاع  کے مطابق جمعرات کو الیکشن حکام نے جارجیا کے نتیجے کا اعلان کیا جس کے مطابق جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کے مقابلے میں۱۲؍ ہزار زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں۔  جارجیا میں کامیابی کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹ میں مزید ۱۶؍ووٹ کا اضافہ ہو گیا ہے۔نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹ کی کُل تعداد ۳۰۶؍ہو گئی ہے جبکہ اُن کے مدِ مقابل صدر ٹرمپ  نے ۲۳۲؍الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ہیں۔یاد رہے کہ جارجیا میں ڈیمو کریٹک پارٹی نے ۲۵؍ برس بعد کامیابی حاصل کی ہے۔ آخری مرتبہ ۱۹۹۲ء میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بل کلنٹن نے اس ریاست میں کامیابی حاصل کی تھی اور ۱۹۹۶ءکے بعد سے یہ ریاست ری پبلکن صدارتی امیدواروں کے پاس تھی۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ انتخابات میں مسلسل دھاندلی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ جارجیا کے انتخابی نتائج پر بھی انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جارجیا کی مختلف کاؤنٹی میں ہزاروں ایسے ووٹ ملے ہیں جنہیں گنا نہیں گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد جارجیا کے نتائج ری پبلکن کے حق میں آ جائیں گے۔ادھر جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات، انتخابات میں شکست تسلیم نہ کرنے اور انتقالِ اقتدار  میں ان سے تعاون نہ کرنے کے عمل کو `اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ جانتے ہیں کہ وہ صدارتی انتخاب نہیں جیتے اور وہ اس قابل بھی نہیں ہیں کہ انتخابات جیت سکیں۔ اُن کے بقول وہ ۲۰؍ جنوری کو صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔ جو بائیڈن ان دنوں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مشاورتی اجلاس کر رہے ہیں جس میں وہ ماہرین سے تجاویز طلب کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ مسلسل اس بات سے انکار کر رہے ہیں کہ انہیں الیکشن میں شکست ہوئی ہے اور انہوں نے اقتدار سے دستبردار ہونے  سے بھی انکار کر دیا ہے ایسی صورت میں امریکہ میں ایک طرح سے آئینی بحران  پیدا ہو گیا ہے جو آئندہ مزید سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK