Inquilab Logo

پہلی’آن لائن اُدھاردکان‘۲۸؍اگست سےشروع ہوگی،’ابھی خریدو،ادائیگی بعدمیں‘کی سہولت

Updated: August 27, 2020, 1:13 PM IST | Agency | New Delhi

فن ٹیک کمپنی ’مدراوک فن ٹیک کریڈٹ کارڈ فن کام‘ نام سے ملک میں ایک ایسا پلیٹ فارم لے کر آرہی ہے جس کے ذریعے ہندوستانی پیداوار اور گاہک ایک کڑی سے جڑ سکیں گے

Picture. Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

  فن ٹیک کمپنی ’مدراوک فن ٹیک کریڈٹ کارڈ فن کام‘ نام  سے ملک میں ایک  ایسا پلیٹ  فارم   لے کر آرہی ہے  جو پہلی  آن  لائن  اُدھار کی  دکان  ہوگی اور اس کی ابتدا۲۸؍ اگست سے ہوگی۔کمپنی نے بدھ کو یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ  یہ  دکان ۲۸؍ اگست سے شروع ہورہی ہے۔ ملک کے ٹائر۲،۳،۴؍ اور۵؍ شہروں میں گاہکوں کو اَب  ’ابھی خریدو، ادائیگی بعد میں‘  کی  سہولت ملنے جارہی  ہے، وہ  بغیر کسی سود  یا پروسیسنگ فیس کے  ہی خریداری کرسکیں  گے۔‘‘کمپنی کے ذرائع نے  بتایا کہ معاشی نقطہ نظر سے  فن کام یعنی کامرس اور  فائنانس کا مکسچر بہت ضروری ہوگیا ہے ۔ اس  سے  رفتار اور آرام دونوں کا احساس ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے  گاہکوں کو براہ راست اُدھار کی سہولت مل سکے گی۔ اس  سے ادائیگی کے عمل سے وہ بچ سکیں گے، ساتھ ہی  انہیں ان کے بینک بیلنس اور  دیگر مالی  اداروں  پر  انحصار نہیں رہنا پڑے گا۔ذرائع کے مطابق اس پلیٹ فارم پر ہندوستانی پیداوار اور گاہک  ایک کڑی سے جڑ سکیں گے۔ اس سے  مقامی  تجارت کو ترغیب ملنے کے ساتھ  ہی گاہک  اب  ویب سائٹ پر سائن  اَپ کریں گے تب  انہیں ’ابھی  خریدو، ادائیگی  بعد میں‘  کا  متبادل  مہیا ہوگا۔  اس میں صفر فیصد سود کی شرح ہوگی۔ کسی بھی قسم کا  ڈاؤن پیمنٹ یا پروسیسنگ  فیس نہیں  لگے گی۔ جن کے پاس  اسمارٹ فون ہے وہ  اب آسانی  سے اس  پلیٹ فارم  کے ذریعےشاپنگ کرسکیں گے۔ اس پلیٹ فارم  پر کپڑے، فٹ ویئر،  بیگ، طرح طرح کے ایکسا سیریز، گھروں سے متعلق اشیاء، الیکٹرانک اشیاء  وغیرہ موجود  ہوں گی اور ملک کے۲۶؍ ہزار سے زیادہ پن کوڈ پر  اشیاء  ڈیلیور کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK