Inquilab Logo

نوی ممبئی میں پہلا پنویل ٹرمنس دسمبر۲۰۲۳ء تک تیارہو جائےگا

Updated: April 30, 2022, 1:25 AM IST | Mumbai

اس ٹرمنس کے تیار ہوجانے سے سینٹرل ریلوے کی طویل مسافتی ٹرینوں میں اضافہ کیا جاسکے گا

The construction of terminals at Panvel will facilitate the commuters
پنویل میں ٹرمنسبننے سے مسافروں کو سہولت ہوگی

یہاں پنویل میں ایک ریلوے ٹرمنس کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ اس ٹرمنس کے شروع ہونے سے ریلوے ٹریفک کو کم کرنے میں مدد ملےگی جو بڑھتی آبادی کے سبب بہت ضروری ہوگیا ہے۔پنویل ٹرمنس کے بن جانے سے یہاں سے سینٹرل ریلوے کی نہ صرف طویل مسافتی ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ کوکن ریلوے کےلئے بھی ایک اہم مرکز ثابت ہوگا۔پنویل ٹرمنس کے پروجیکٹ کو ۲۰۱۶ء   میں منظوری دی گئی تھی اور امید کی جارہی ہے کہ دسمبر ۲۰۲۳ء تک یہ پوری طرح سے تیار ہوجائے گا۔اس ٹرمینس کا ۷۵؍فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
 واضح رہے کہ پنویلٹرمنس نوی ممبئی کا پہلا ہوگا جہاں سے لوگ طویل مسافتی ٹرینوں میں سفر کر سکیںگے اور انہیںلوکمانیہ تلک ٹرمنس ،چھترپتی شیواجی ٹرمنس اور دادر تک کا سفر نہیں کرنا ہوگا۔ سینٹرل ریلوے کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ’’اس ٹرمنس کے شروع ہونے سے نہ صرف مسافروں کو راحت ہوگی بلکہ گاڑیوں کو مینٹیننس کےلئے جنوبی ممبئی میں واقع واڑی بندر اور مجگاؤں لے جانے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئےگی کیوںکہ کلمبولی میں ہی ایسی گاڑیوں کی مرمت کا کام کرلیا جائےگا۔‘‘
 مہاراشٹر کے کوکن کی جانب جانے والی طویل مسافتی ٹرینوں کو یہاں سے روانہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ فی الحال ممبئی اور کوکن کے درمیان تقریباً ۲۰؍ٹرینیں چلائی جاتی ہیں اور پنویل ٹرمنسبن جانے سے مزید ۵؍سے ۶؍ ٹرینوں کا اضافہ کیا جا سکےگا۔ سینٹرل ریلوے اس ٹرمنسسے ۲۴؍کوچ کی ٹرینیں چلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔پنویل میں بننے والے اس ٹرمنسکے پلیٹ فارم کو ۲۶؍کوچ کی گاڑیوں کیلئے بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مسافروں کی سہولت کےلئے خاطر خواہ جگہ بھی رکھی جائےگی۔اس ٹرمنسپر فُٹ اوور بریج بھی تعمیر کیاجا رہا ہے ۔اس کے علاوہ کلمبولی میں مینٹیننس اور گاڑیوں کی دھلائی کےلئے ۴؍واشنگ پوائنٹ بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK