Inquilab Logo

بالآخر فرانس کی پارلیمنٹ میں ویکسین سے متعلق بل منظور

Updated: January 18, 2022, 8:37 AM IST | Paris

) فرانس میں کئی دنوں سے ویکسین کے تعلق سے معلق بل کو بالآخر منظوری مل گئی ہے۔

Vaccine regulations have been tightened in France
فرانس میںویکسین سے متعلق ضوابط سخت کر دئیے گئے ہیں

 فرانس میں کئی دنوں سے ویکسین کے تعلق سے معلق  بل کو بالآخر منظوری مل گئی ہے۔ اس  بل میں کورونا کے تعلق سے کئی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔  ساتھ ہی اس میں جو سب سے اہم اور متنازع  معاملہ ہے وہ ویکسین  نہ لگوانے والوں پر شکنجہ کسنا ہے۔ اب نئے قانون کے مطابق فرانس میں ویکسین نہ لگوانے والے افراد  عوامی مقامات پر نہیں جا سکیں گے۔
  اس بل کی منظوری کو جہاں فرانسیسی حکومت  ایک بڑی کامیابی تصور کر رہی ہے وہیں  ویکسین نہ لگوانے والے افراد  اور کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے حلقوں میں سخت ناراضگی ہے۔ یادرہےکہ فرانس کے صدر ایمانویل  میکرون نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ وہ ویکسین نہ لگوانے والوں کو پریشان کرنا چاہتے ہیں۔  ان کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ ویکسین نہ لگوانے والوں پر اتنی پابندیاں عائد کی جائیں گی کہ وہ  ویکسین لگوانے پر مجبور ہو جائیں۔ اتوار کو پارلیمنٹ میں منظور  کئے گئے بل کو اسی پس منظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ 
 پارلیمنٹ میں اس بل کے تعلق سے ہونے والی رائے شماری میںاس قانون کے حق میں ۲۱۵؍  ووٹ ڈالے گئے اوراس کی مخالفت میں ۵۸؍ لوگوں نے ووٹ دیئے۔اس طرح آئندہ دنوں میں قانون کے نافذ العمل ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔اپوزیشن کے مطابق مذکورہ قانون کی بعض شقیں نہایت سخت ہیں۔ قانون کے تحت لوگوں کو عوامی مقامات میں داخل ہونے کیلئے ویکسین سرٹیفکیٹ کا حصول لازم ہو گا۔ ان جگہوں میں ریستوران ، قہوہ خانے ، سنیما ہال اور طویل مسافت کی ٹرینیں شامل ہیں۔فرانس کی وزارت صحت نےووٹنگ سے ایک روز قبل  بتایا تھا کہ ملک میں ۷۸؍ فیصد کے قریب آبادی کو مکمل ویکسین دی جا چکی ہے۔ جن لوگوں نے اب تک  ویکسین نہیں لی ہے انہیں بھی اس جانب راغب کیا جا رہا ہے۔ 
 گزشتہ سنیچر کو جب فرانسیسی حکومت پارلیمنٹ  میں ویکسین کے تعلق سے بل پیش کرنے کی تیاری کر رہی تھی تو  ملک کے مختلف علاقوں میں اس بل کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا۔ لوگ ویکسین کو لازمی قرار دیئے جانے پر چراغ پا ہیں۔ وہ  ویکسین نہ لگوانے والوں کو سہولیات سے محروم کرنے کے حکم کو امتیازی سلوک قرار دے رہے ہیں۔   احتجاج کے دوران لوگ ’نو ویکسین‘ کے علاوہ ’جوکووچ کو رہا کرو‘ کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔ یاد رہے کہ دنیا کے دنیا سب سے کامیاب ٹینس کھلاڑی جوکووچ  نے بھی ویکسین نہیں لگوائی ہے جس کی وجہ سے انہیں آسٹریلیا میں  داخل ہونے نہیں دیا گیا بلکہ انہیں حراستی کیمپ میں بھی رکھا گیا تھا۔ فرانس میں سب سے بڑا احتجاج دارالحکومت پیرس  میں واقع ایفل ٹاور کے پاس ہوا جہاں ایمانویل میکرون کے  خلاف پہلے بھی کئی بار احتجاج ہو چکا ہے۔ فی الحال میکرون نے بل کی منظوری پر کوئی بیان نہیں دیا ہے ۔ 

france Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK