Inquilab Logo

تکنیکی مینوفیکچرنگ کے فروغ کیلئے حکومت کوشاں

Updated: January 19, 2021, 8:47 AM IST | Agency | New Delhi

ملک میں لیپ ٹاپ ، ٹیبلٹ ، کمپیوٹر اور سرور کی تیاری کیلئے ۷؍ ہزار ۵۰۰؍کروڑ رو پے خرچ کرنے کا منصوبہ

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

حکومت ملک میں لیپ ٹاپ ، ٹیبلٹ ، کمپیوٹر اور سرور کی تیاری کو فروغ د دینے کیلئ کوشاںہیں ۔ ان مصنوعات کی  پیدوار سے متعلق’ انسنٹیو پروگرام‘ پر۷؍ ہزار ۵۰۰؍کروڑ  روپے  خرچ کرنے  کا منصوبہ ہے۔ اس کے تحت  پروڈکشن سے منسلک انسیٹیوپروگرام میں کمپنیاں ۲؍ سے ۴؍  فیصد کا فائدہ حاصل کرسکتی ہیں۔
ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کیلئے الگ الگ اہداف
  حکام کے مطابق پچھلے سال موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کے لئے ’پروڈکشن لنکڈ انویوسمنٹ اسکیم ‘شروع کی گئی تھی۔ اس اسکیم میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں  کے پروڈکشن کے لئے مختلف اہداف رکھے گئے تھے۔ اس میں ۲۰؍ سال سے اگلے ۵؍سالوں تک اضافی پیداوار پر ۴؍ سے۶؍  فیصد  کے انسینٹیوکی پیش کش کی گئی تھی۔ اب کمپیوٹر اور دیگر تکنیکی آلات کی تیاری کیلئے بھی     مختلف  زمروں اور مصنوعات کیلئےالگ الگ نشانہ مقر ر کیا جاسکتا ہے۔
 ٖغیر ملکی کمپنیوں کے کیلئے خصوصی شرائط
 ذرائع کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کو اس اسکیم کا فائدہ  اس شرط پر ملے گاجب وہ ۳۰؍ رو پے سے مہنگے لیپ ٹاپ اور ۱۵؍ ہزارروپے سے زائد قیمت والے ٹیبلٹ بنائیں گے، لیکن مقامی کمپنیوں کے لئے ایسی کوئی شرط نہیں ہوگی۔ الیکٹرانکس اور آئی ٹی وزارت  اس منصوبے کیلئے  کابینہ سے باقاعدہ طور پر منظوری حاصل کرنے کے بعد یکم اپریل سے اس اسکیم کو نافذ کرسکتی ہے۔
 کمپنیوں کو۴؍ سال میں مقررہ سرمایہ کاری لازمی
  حکومت کی اس خصوصی اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے  غیر ملکی کمپنیوں کو۴؍ سالوں میں تقریباً ۵۰۰؍ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی جبکہ مقامی کمپنیوں کے لئے کم از کم سرمایہ کاری کی حد ۲۰؍کروڑ مقرر کی گئی ہے اور   انہیں بھی یہ رقم ۴؍ سال میں بروئے کار لانا ہوگی۔ علاوہ ازیں اس اسکیم کے معیارات پر پورا اترنے کیلئے  ان کمپنیوں’ پروڈکشن ٹارگیٹ بیس فیئر‘ کتنا ہوگا ؟ فی الحال اس  کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
سال۲۰۲۵ء تک ۴۰۰؍ بلین ڈالر تک کا ہدف
 حکومت مالی سال ۲۰۲۵ءتک ملک میں الیکٹرانکس مصنوعات کی پیداوار میں ۵؍ گنا اضافہ کرکے اسے ۴۰۰؍ بلین ڈالر تک پہنچانا  چاہتی ہے۔  اس کے لئے  وہ برآمدات پر توجہ دے رہی ہے اور مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو عالمی مارکیٹ میں مسابقتی بنانے کیلئے مختلف  مراعات بھی  دے رہی ہے۔ حکومت کو لیپ ٹاپ ، ٹیبلٹ اور سرور کی   عالمی پیداوار میںہندوستان کے ذریعے ۲۰؍ سے ۳۰؍ فیصد کی حصہ داری نبھانے کی توقع ہے۔
 خود کفیل ہندوستان کے تصور کو تقویت 
    الیکٹرانکس اور آئی ٹی وزارت کے مطابق اس  طرح منصوبے وزیر اعظم  نریندر مودی کے  ’خود کفیل ہندوستان‘ کے تصور کی تقویت دیں گے۔ مستقبل میں ہندوستان بھی آئی ٹی شعبے میں ایک نمایاں مقام حاصل کرسکے گا۔ علاوہ ازیں اس کے ذریعے تکنیکی مصنوعات کیلئے  ہمارادیگر ممالک پر انحصار کم ہوگا۔   ملکی کمپنیوں کو رعایات دینے سے جہاں ’ میڈ ان انڈیا‘  فروغ ملے گا ۔ وہیں  غیر ملکی کمپنیوں کو بھی خصوصی توجہ سے  ایف ڈی آئی میں اضافہ ہوگا اوروزگار کے مواقع دستیاب ہونگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK