Inquilab Logo

حکومت جواہر لال نہرو پورٹ کے لئے سرمایہ کاری سے ۴؍ ہزار کروڑ اکٹھا کرے گی

Updated: January 19, 2021, 2:29 PM IST | Agency | New Delhi

حکومت `ساگر مالاپالیسی کے تحت ملک میں بندرگاہوں کی پوزیشن کو مستحکم بنا نے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس کے تحت رسد کے اخراجات کو کم کر نے اور سرمایہ کاری کیلئے ان بندرگاہوں کی حاللت کو بہتر بنا نا ہے ۔

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

حکومت `ساگر مالاپالیسی کے تحت ملک میں بندرگاہوں کی پوزیشن کو مستحکم بنا نے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس کے تحت  رسد کے اخراجات کو کم کر نے اور سرمایہ کاری کیلئے ان بندرگاہوں کی حاللت کو بہتر بنا  نا ہے ۔ اس سمت میں  جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ (جے این پی ٹی) کی ترقی کے لئے  بڑی مقدار میں سرمایہ کاری  کی اجازت دینے کا منصوبہ ہے۔ وزارت جہازرانی   نے ساگر پالیسی کے تحت  بندرگاہ میں اسپیشل اکنامی زون (ایس ای زیڈ)   کیلئے پبلک اور پرائیوٹ  انویسمنٹ کے ذریعے۴؍ ہزار کروڑ روپے سرمایہ اکٹھا کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ   اس سے مختلف شعبوں میں ڈیڑ ھ لاکھ ملازمتوں کے مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔  واضح رہے کہ جواہر لال نہرو بندرگاہ ملک کی سرفہرست ۱۲؍ بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔   مہاراشٹر  نوی ممبئی میں واقع یہ بندرگاہ  کوپہلے ’نوا شیوا پورٹ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ یہ ہندوستان کے مغربی ساحلی علاقے میں ایک اہم بندرگاہ ہے۔۸۰؍ لاکھ ٹن کی گنجائش کے ساتھ یہ دنیا  کا ۲۸؍ واں بڑا کنٹینر ٹرمینل ہے ۔ ملک میں آنے والے کارگو کنٹینر کا نصف حصہ اسی بندرگاہ پر اترتا ہے۔  ملک کے پورٹ کنٹینر ٹریفک میں اس کی حصہ ۵۲؍ فیصدہے۔۲۰۲۲ء تک میں اس کی گنجائش   ۱۰؍ملین تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK