Inquilab Logo

انڈین بینکس اسوسی ایشن نے بینکوں کو ۴؍ گھنٹے ہی کام کرنے کی ہدایت دی

Updated: April 24, 2021, 11:09 AM IST | Agency | New Delhi

کورونا کے معاملوں میں اضافے کے مد نظر صبح ۱۰؍ بجے سے دوپہر ۲؍بجے تک امور نمٹا نےکی ہدایات تمام ریاستی سطح کی کمیٹیوں کو رہنمائے خطوط ارسال

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 ملک میںکورونا متاثرین کے نئے معاملوں میںتشویشناک طور پر اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس کے مدنظر ملک کی بینکوں کی نمایاں تنظیم انڈین اسو سی ایشن ( آئی بی اے)نے تمام بینکوں کو صبح ۱۰؍ بجے سے  دوپہر ۲؍ بجے تک یعنی محض  ۴؍   گھنٹے ہی کھلے رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ اس سلسلے میں  آئی بی اے نے تمام ریاستی سطح کی بینکاری کمیٹیوں سے  مذکورہ ہدایت نامے پر عمل کرنے کو کہا ہے اور واضح کیا ہے کہ جب تک کورونا  کے حالات قابو میں نہیں آجاتے  تب تک یہ نظام برقرار رہے گا۔
  قابلِ غور ہے کہ ملک کےتمام سرکاری ، نجی ، چھوٹے مالیاتی بینک ، غیر ملکی بینک ،  ڈیولپمنٹ  فائنانشل  استی ٹیوٹ اور کوآپریٹو سیکٹر  کےبینک’ آئی بی اے‘ کے ممبر ہیں۔ان تمام بینکوں کو’ آئی بی اے ‘کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے اپنے کام کے اوقات میں تبدیلی کرنی  ہوگی۔ ذرائع کے مطابق  مہاراشٹر سمیت متعدد ریاستوں  میں آئی بی اے کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے بینک کے کام کے اواقات میں تخفیف کی گئی ہے۔
  آئی بی  اے کی جاری کردہ گائیڈ لائنس
تمام بینکوں کو صبح ۱۰؍ بجے سے دوپہر۲؍ بجے تک صارفین  کے لئے کھلے رہیں گے۔ اس دوران میں صرف ۴؍ خدمات فراہم کی جائیں گی۔  ان میں نقدی جمع کرنے ، نقد رقم  نکالنے ، چیک کلیئرنس ،   ریمیٹنس  اور دیگر سرکاری لین دین شامل ہیں۔ تمام بینک  لازمی طور۴؍ بجے تک بند کردیئے جائیں گے۔کورونا کے دوران صرف ۵۰؍ ملازمین کو بینک بلایا جا ئےاورد یگر ملازمین سے  گھرکام کروایا جائے گا۔ اس میں بھی ملازمین کی شفٹ تبدیل کرنا ہوگی۔تمام ریاستی سطح کی کمیٹیاں  اپنے اضلاع کی صورتحال کے  مطابق ہی  اضافی خدمات کے متعلق کوئی فیصلہ کریں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK