Inquilab Logo

اسکول فیس میں اضافہ کی مخالفت کرنے والے شخص کے بچہ کا خارجہ سرٹیفکیٹ گھر بھیج دیا گیا

Updated: July 16, 2021, 8:40 AM IST | ajaz abdulgani | Mumbai

ڈومبیولی کے شنکرا اسکول نے فیس میں اضافہ کیا تھا، اس کی مخالفت کرنے والے لال چند پاٹل کے اسی اسکول میں پڑھنے والے بیٹے کا خارجہ سرٹیفکیٹ اسکول نے ڈاک سے گھر بھیج دیا

The student, his father and others were expelled from the school in protest of the fee increase.Picture:Inquilab
فیس میں اضافے کے خلاف احتجاج کی پاداش میں اسکول سے نکالا گیا طالب علم ،اس کے والد اور دیگر افراد تصویر انقلاب

کورونا بحران میں بہت سے افراد بے روز گار ہو گئے ہیں۔کچھ لوگ  جیسے تیسے روز مرہ کے اخراجات پورے کررہے ہیں۔ نوکریاں چھوٹنے اور کاروبار ٹھپ پڑ جانے سے سرپرست تعلیمی اداروں کی فیس ادا کر نے سے قاصر ہیں۔ تاہم چند پرا ئیویٹ ادارے اسکول فیس کے نام پر لوٹ کھسوٹ کا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں اور جو لوگ اسکول فیس بڑھائے جانے کی مخالفت کررہے ہیںانہیں ذہنی طور پر اذیتیں دی جارہی ہیں۔ ڈومبیولی مشرق میں واقع ایک انگر یزی میڈیم اسکول انتظامیہ نےفیس میں اضافےکی مخالفت کرنے والے سرپرستوںکی رہنمائی کر نے والے شخص کے بیٹے کا نام ہی اسکول سے خارج کردیا۔ اسکول انتظامیہ نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ شخص کے بیٹے کا خار جہ سر ٹیفکیٹ( ایل سی)بذریعہ پوسٹ اس کے گھر بھیج دیا۔اس معاملے میں سر پرستوں نے وزیر تعلیم سے اسکول کی قانونی حیثیت ختم کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
 ڈومبیولی مشرق کے سونار پاڑہ علاقہ میں شنکرا نامی انگلش اسکول واقع ہے۔کچھ دن پہلے اسکول انتظامیہ نے فیس بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ کورونا بحران میں والدین کےپاس کام کاج نہیں ہو نے کی وجہ سے ان کے پاس روز مرہ کی ضروریات پوری کر نے کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں۔ بیشتر والد ین اپنی ملازمت سےہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔ ان حالات میں اضافی فیس کس طر ح ادا کریں گے؟یہی سوال والد ین اور سر پرستوں کے سامنے تھا۔ لال چند پاٹل نامی شخص کا ۱۳؍ سالہ بیٹا اسی اسکول میں زیرتعلیم تھا۔ لال چند پاٹل کے مالی حالات اچھےہیں اور وہ اسکول کی فیس با ٓسانی ادا بھی کر سکتے ہیں۔ لیکن دوسرے متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے سرپرستوں کیلئے اضافی فیس ادا کر نا ممکن نہیں ہے۔ لہٰذا لا ل چند پاٹل نے تمام سر پرستوں کی راہنمائی کر تے ہوئےفیس بڑ ھائے جانے پر شنکرا اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اورمسلسل دباؤ بھی بنایا۔ لال چند پاٹل کے اس قدم سے ناراض شنکرا اسکول انتظامیہ نے ان کے ساتویں جماعت میںزیر تعلیم بیٹے سارتھک پاٹل کا نام ہی اسکول سے نکال کر خارجہ سر ٹیفکیٹ( ایل سی) ڈاک کے ذریعہ ان کےگھر بھیجوا دیا۔ اس ضمن میں لال چند پاٹل نےکہا کہ اسکول انتظامیہ کی دھاندلی کے خلاف احتجاج کر نے کی وجہ سے اُن کے بیٹے کو اسکول سے نکال دیاگیاہے۔شنکرا اسکول کی داداگیری سے ناراض سر پرستوں نے مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ور شا گائیکواڈ کو مکتوب لکھ کر اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ضمن میں نمائندہ انقلاب نے شنکرا اسکول انتظامیہ سے استفسار کیا تو انہوں نے لال چند پاٹل کے الزامات کوخارج کرتے ہوئے اسے اسکول کے خلاف سازش قرار دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK