Inquilab Logo

جن دھن کھاتو ں کی تعداد۴۱ء۶؍ کروڑ تک پہنچ گئی

Updated: January 21, 2021, 9:04 AM IST | Agency | New Delhi

وزارت خزانہ کے مطابق زیرو بیلنس کھاتوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

پردھان منتری جان دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) سے مستفید ہونے والوں میںا ضافہ ہے۔ ان کی تعداد ۴۱؍ کروڑ سے زیادہ  ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق  اس اسکیم کے تحت جن دھن اکاؤنٹس کی کُل تعداد۶؍ جنوری ۲۰۲۱ء تک بڑھ کر۴۱ء۶؍ کروڑ ہوگئی ہے۔ وزارت نے کے مطابق  وہیں زیرو بیلنس والے کھاتوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔وزارت کے مطابق ۲۰۱۵ء سے  زیرو بیلنس والے کھاتوں کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔ مارچ ۲۰۱۵ء میں ۵۸؍ فیصداکاؤنٹ  ایسےتھے جن میں بیلنس نہیں تھا لیکن اس سال ۶؍ جنوری کو ایسے کھاتوں کی تعداد بھی نمایاں طور پر کم ہوکر ۷ء۵؍ فیصد پر آ گئی ہے۔
کوروناکے دوران اکاؤنٹس کی تعداد میں اضافہ 
  حکام کے مطابق کورونا کی وبا کے دوران جن دھن بینک اکاؤنٹ کھولنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی اکتوبر میں جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق  اس  دوران جن دھن اکاؤنٹ کھولنے کی شرح میں ۶۰؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یکم اپریل سے ۱۴؍ اکتوبر کے درمیان تقریباً۳؍کروڑ نئے اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں اور ان میں جمع  کی رقم۱۱۶۰۰؍کروڑ روپے کے قریب  رہی۔
آٹھء۱؍کروڑ کسان کا کریڈٹ کارڈ جاری کئے گئے
 وزارت خزانہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ بینکوں نےاس سال ۸؍ جنوری  تک ۱ء۸؍لاکھ کسان کریڈٹ کارڈز (کے سی سی)  ۱ء۶۸؍لاکھ کروڑ  کی کریڈٹ کی حد  کے ساتھ   جاری کئے ہیں۔ اس کے علاوہ مئی ۲۰۲۰ء میں  حکومت نے  آتم نربھر بھارت پیکیج  کے تحت  کے سی سی اسکیم  میں ڈھائی کروڑ کسانوں کو۲؍ لاکھ کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا  اعلان کیا تھا۔
 واضح رہے کہ پردھان منتری جان دھن یوجنا اگست ۲۰۱۴ءمیں شروع کی گئی تھی۔ اس اسکیم کے تحت ہر خاندان سے ایک کھاتہ کھولنے کا ہدف مقرر کیا گیا  تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK