Inquilab Logo

ریاچکرورتی کا سشانت سے تعلق کا واحد مقصد اُن کی جائیداد ہڑپنا تھا: بہار پولیس

Updated: August 08, 2020, 3:36 AM IST | New Delhi

سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ، سوشانت کی ذہنی بیماری کی بات کو بھی غلط قرار دیا ۔

 Rhea Chakraborty. Photo : INN
ریا چکروتی۔ تصویر: آئی این این

بہار پولیس نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں دائر حلف نامے میں کہا کہ اس معاملے کی کلیدی ملزمہ ریا چکرورتی اور اس کے اہل خانہ کا سوشانت کے ساتھ جڑنے کا واحد مقصد اس کی جائیداد ہڑ پنا تھا۔ پولیس نے جمعہ کو عدالت عظمیٰ میں دائر حلف نامے میں یہ بھی کہا کہ بعد میں ریا اور اس کے اہل خانہ نے سوشانت کی ذہنی بیماری کی غلط کہانی گھڑی ۔ یہ حلف نامہ بہار پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے پیش کیا گیا ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سوشانت کو ،ریا اپنے گھر لے گئی تھی اوروہیں اداکار کو زیادہ مقدار میں ادویات دینا شروع کی گئی۔ سوشانت کے والد کے کے سنگھ نے ریا پر یہ الزامات عائد کئے ہیں ۔ بہار پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ممبئی پولیس کی جانب سے کسی طرح کی مدد نہ ملنے کے باوجود اسے اس معاملے میں کئی باتوں کی معلومات ملی ہے ، جن پر تفتیش کی جاسکتی ہے۔پولیس کے مطابق سوشانت فلم انڈسٹری چھوڑ کر نامیاتی کاشتکاری کرنا چاہتے تھے اور اس وجہ سے ریا نے سوشانت کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا تھا ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK