Inquilab Logo

ٹائم میگزین کی فہرست میں فلسطینی جدوجہد کی بھی شمولیت

Updated: September 17, 2021, 9:16 AM IST | Jerusalem

دنیا کی ۱۰۰؍ سب سے با اثر شخصیات میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے والے فلسطینی بھائی بہن محمد اور مونا الکرد کا نام بھی شامل۔ محمد نے اسے مثبت مگر علامتی پذیرائی قرار دیا۔ فلسطینیوں کیلئے عملی اقدام کا مطالبہ۔ فہرست میں نریندر مودی ، ممتا بنرجی اور ڈونالڈ ٹرمپ کے نام بھی شامل

Mohammed al-Kurd, along with his sister Mona al-Kurd, changed the narrative of Palestinian resistance (Photo: Agency)
محمد الکرد اپنی بہن مونا الکرد کے ساتھ، دونوں نے فلسطینی مزاحمت کے بیانیے کو تبدیل کر دیا ( تصویر: ایجنسی)

دنیا کی معروف میگزین ’ٹائم‘ نےاس سال  دنیاکی ۱۰۰؍ سب سے بااثر شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے بعد فلسطین میں بھی  خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کیونکہ میگزین نے ۲؍ فلسطینی  بھائی بہنوں کا نام بھی اس فہرست میں شامل کیا ہے۔ ۲۳؍ سالہ  محمد الکرد اور ان کی بہن  مونا الکرد   دونوں جڑواں ہیں اور انہوں نے اس سال کی شروعات میں یروشلم کے علاقے شیخ جراح میں اسرائیلی جارحیت اور غاصبانہ اقدامات کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔  یاد رہے کہ اس سال اسرائیلی فورس نے صہیونی بازآبادکاروں کے ساتھ مل کر شیخ جراح نامی علاقے میں کئی دہائیوں سے آباد فلسطینی باشندوںکے مکانات جبراً خالی کروائے تھے  اور وہاں یہودیوںکو بسایا تھا جس کے خلاف احتجاج  نے کشیدگی کی صورت اختیار کر لی تھی اور اسی کی وجہ سے بعد میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ۱۱؍ روزہ جنگ ہوئی تھی۔ اسی دوران  محمد اور مونا الکرد نے سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی تھی ۔ اس کی وجہ سے جون کے مہینے میں  اسرائیلی فورس نے دونوں بھائی بہنوں کو حراست میں بھی لیا تھا اور گھنٹوں ان سے پوچھ تاچھ کی تھی۔  
 ’’ٹائم میگزین نے ان بھائی بہنوں کے تعارف میں لکھا ہے کہ’’ الکر دگھرانہ تقریباً ایک دہائی سے شیخ جراح علاقے میں دیگر فلسطینی خاندانوں کے ساتھ مل کر اسرائیل کی جانب سے جبراً بے گھر کئے جانے والوں کیلئے جدوجہد کر رہا ہے۔  مئی کے مہینے میں شیخ جراح میں کشیدگی پھیل گئی تھی جب اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر فائرنگ کی تھی  جس کی وجہ سے بعد میں جنگجو تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہو گئی تھی ۔ اس وقت الکرد بھائی بہن نے فلسطین کے تعلق سے دنیا بھر میں موجود  بیانیے کو چیلنج کیا جس میں ان کی مزاحمت کو فلسطینیوں کی جانب سے جبراً کئے جانے والے تشدد کے طور پر پیش کیا جاتا تھا۔ جلد ہی یہ لوگ دنیا بھر میں ان فلسطینیوں کی آواز بن گئے جن کے گھر اجاڑ دیئے گئے تھے۔  نتیجتاً دنیا بھر میں فلسطینیوں کی مدد کیلئے لوگ آواز بلند کرنے لگے۔ حتیٰ کہ اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی امریکہ میں بھی اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں آوازیں اٹھنے لگیں۔‘‘ 
  ٹائم میگزین کی فہرست میں نام شامل ہونے سے یوں تو شیخ جراح کے لوگ بھی خوش ہیں لیکن خود محمد  الکرد نے اسے ایک علامتی پذیرائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ’’  ہر چند کہ ٹائم میگزین میں ہمارا نام شامل کیا جانا ایک مثبت تبدیلی ہے لیکن  یہ علامتی پذیرائی  فلسطینیوں کے حقوق کی جدوجہد کیلئے کافی نہیں ہے۔اس کیلئے عملی اقدام کی ضرورت ہے۔  
 نریندر مودی اور ممتا بنرجی  بھی فہرست میں
  اہم بات یہ ہے کہ اس فہرست میں ہندوستان کی ۳؍ شخصیات کو شامل کیا گیا ہے نریندر مودی ، ممتا بنرجی اور ہندوستان میں ویکسین بنانے والے ادارے سیرم انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ آدر پونہ والا۔ نریندر مودی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ آزاد ہندوستان میں ۳؍ اہم لیڈر ہوئے ہیں ، جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی اور نریندر مودی۔ بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ ’’ وہ اپنی پارٹی کی قیادت نہیں کرتیں بلکہ وہ خود پارٹی ہیں۔  آدر پونہ والا کے تعلق سے کہا گیا ہے کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا لیکن آدر پونہ والا اسے ختم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔  ویکسین کی افادیت بڑھتی جا رہی ہے  اس لئے آدر پونہ والا کی  اہمیت بھی بڑھ رہی ہے۔ واضح رہے کہ فہرست میں ڈونالڈ ٹرمپ، جو بائیڈن، شی جن پنگ ،کملااہیریس، پرنس ہیری اور ان کی بیگم 

palestine Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK