Inquilab Logo

گرمی کی چھٹیوں میں پولیس آپ کے گھروں کی نگرانی کرےگی

Updated: April 11, 2022, 10:25 AM IST | Agency | Mumbai

چوری کی واردات سے بچانے کیلئے پولیس آبائی وطن جانے والوں کے گھروں پر کیو آر کوڈ لگائےگی

Thefts are more likely to occur in closed homes.Picture:INN
بند گھروں میں چوری ہونے کا امکان زیادہ رہتا ہے ۔ تصویر: آئی این این

یوں کی حفاظت کےلئے ہر دم تیار رہنے والی ممبئی پولیس کو عام دنوں کے مقابلے گرمیوں کی چھٹیوں میں گھروں میں چوری اور نقب زنی کی شکایت زیادہ ملتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان دنوں اسکول میںچھٹیاں ہوتی  ہیں اور زیادہ تر لوگ اپنے آبائی وطن  چلےجاتے ہیں۔ایسے میں ان کے خالی گھروں میں چوری ہونے کا امکان زیادہ رہتا ہے۔ اس تعلق سے جب ممبئی کے شہریوں نے پولیس کمشنر سنجے پانڈے سے بات چیت کی تو انہوںنے لوگوں کو بے خوف ہوکر اپنے گاؤں جانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اپنی چھٹیوں سے لطف اٹھائیں۔ممبئی پولیس اُن گھروں اور سوسائٹیوں میں کیو آر کوڈ چسپاں کرنے کی سمت کام کر رہی ہے جن کے مکین گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنے آبائی وطن یا پھر کہیں اور سیر وہ تفریح کےلئے جاتے ہیں۔
 ڈی سی  پی منجو ناتھ سنگے نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ اگر صرف ایک دن کےلئے کہیں جاتے ہیں تو کم از کم اپنے گھر کے ایک کمرے کی بتّی چالو رکھ کر جائیں۔ اس کے ساتھ ہی اگر ممکن ہوسکے تو اپنے موبائل فون پر لائیو مانیٹرنگ کے ساتھ ایک کمرے کے اندر سی سی ٹی وی کیمرہ بھی لگا لیں۔شہری انتظامیہ نے ریسیڈنس ویلفیئر اسوسی ایشن اور مقامی لوگوں سے بھی گرمی کی چھٹیوں میں ہوشیار رہنے کےلئے کہا ہے۔
 واضح رہے کہ ممبئی کے پولیس کمشنر سنجے پانڈے نے فیس بک لائیو کے ذریعے لوگوں سے رابطہ کیا تھا جس کے دوران لوگوں نے انہیں گھروں میں ہونے والی چوری کی واردات سے متعلق اور انتظامیہ کی لاپروائی کے بارے میں بتایا تھا۔یاد رہے کہ اس سال جنوری اور فروری میں چوری کی ۲۴۳؍ واردات انجام دی جا چکی ہیں۔دریں اثنا ممبئی پولیس نے چھٹیوں کے دوران اپنے آبائی وطن یا پھر کہیں اور گھومنے کی غرض سے جانے والے لوگوں کو چند باتوں کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا ہے جو اس طرح ہے
۱)چھٹی پر جانے سے پہلے مقامی پولیس کو اس کی جانکاری دیں۔
۲) مقامی پولیس ان کے دروازوں پر کیو آر وڈ لگائےگی ۔
۳)موبائل وین پر تعینات پولیس اہلکار ان کے گھروں پر نظر رکھیں گے۔
۴)ایک دن کیلئے اگر باہر جا رہے ہیں تو کم از کم ایک کمرے میں بجلی چلاکر جائیں۔
۵)ممکن ہو توموبائل پر گھر کی لائیو مانیٹرنگ کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK