Inquilab Logo

؍۲دنوں میں طلبہ کی تفصیلات فراہم کرنےکی ہدایت سے اسکول انتظامیہ پریشان

Updated: May 20, 2022, 8:28 AM IST | saadat khan | Mumbai

طلبہ اوراساتذہ دونوں ہی اسکول میںموجود نہیں، تعلیمی تنظیموں نے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے ۲۰؍جون تک کا موقع دینےکی اپیل کی ہے

The education department has ordered to submit the details of the students
محکمہ تعلیم کی جانب سے طلبہ کی تفصیل جمع کرنے کا حکم دیا گیاہے

 کوروناوائر س کی وباء سے ۲؍سال تک سنچ مانیتا( طلبہ اور اساتذہ کی تعداد کے تناسب کےمطابق اساتذہ کی تقرری کا عمل ) نہیں ہوسکاتھا۔کووڈ کےمعاملات میں کمی اور معمول کےمطابق اسکولوں کے شروع کئے جانےکےبعد گرمی کی چھٹی کےدوران ریاستی محکمہ ٔ  تعلیم نے اچانک سنچ مانیتا کی کاررو ائی کا آغاز کرنےکااعلان کیاہے۔اس کیلئے اسکولوںکو ۲؍ دنوںمیں اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کی تفصیلات سرل پورٹل پر اپ لوڈکرنےکی ہدایت دی ہے ۔ جس سےاسکول انتظامیہ میں بے چینی پائی جارہی ہے۔اس ضمن میں تعلیمی تنظیموں نے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے ۲۰؍جون تک کا موقع دینےکی اپیل کی ہے۔
 واضح رہےکہ مذکورہ ہدایت کےتحت طالب علم کی پوری تفصیلات فراہم کرنی ہوگی۔ مثلاً طالب علم کانام،جماعت ، آدھار کارڈنمبر اور وہ کس ذات اور زمرے سے تعلق رکھتاہے۔یہ ساری معلومات اسکول انتظامیہ کو فراہم کرناہے۔ لیکن چھٹی کی وجہ سے اسکولوں کےبندہونے سےمتعد د طلبہ کے آدھار اور ذات کی تفصیلات حاصل کرنے میںتاخیر ہونےکا امکان ہے۔ یہ تفصیلات نئے تعلیمی سال کے آغاز کےبعد ہی مل سکیں گی۔ اس لئے تعلیمی تنظیموں کا کہناہےکہ انہیں۲۰ ؍ جون تک کاموقع دیاجائےتاکہ اسکول شروع ہونے پر طلبہ کی تفصیلات حاصل کرکے مذکورہ کارروائی مکمل کی جاسکے۔اچانک ۲؍دنوںمیں ان تفصیلات کو فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔ممبئی ہیڈماسٹر اسوسی ایشن کےجنرل سیکریٹری پانڈورنگ کنگرنےبتایاکہ ’’گرمی کی چھٹی کے سبب اسکول بند ہیں۔ ایسےمیں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے صرف ۲؍دنوںمیں مذکورہ معلومات طلب کی ہے۔جبکہ اسکول میں اسٹاف اورطلبہ دونوں ہی نہیں ہیں۔ طلبہ کی ذات اور زمرے کی تفصیلات پُر کرنےکیلئے والدین اور طلبہ کاموجود ہوناضروری ہے۔ یہ تفصیلات جون میںاسکول شروع ہونے کے بعد ملیں گی۔ اس لئے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے اپیل ہےکہ وہ اس کام کیلئے کچھ وقت دے۔‘‘
  ٹیچرس اسوسی ایشن کے صدر انل بورنارے نے کہاکہ ’’ اس تعلق سے ہم جلد ہی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کریں گےتاکہ اس کارروائی کی تکمیل کیلئے کچھ وقت حاصل کیاجاسکے۔ نئے تعلیمی سال میں اسکول شروع ہونےکےبعدیہ کارروائی ۲۰؍جون تک مکمل کی جاسکتی ہے۔‘‘

school Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK