Inquilab Logo

شیئربازار چار ہفتے کی گراوٹ سے سنبھلا، روس-یوکرین بحران، مہنگائی کا رہے گا اثر

Updated: March 14, 2022, 12:59 PM IST | Agency | Mumbai

؍  ۵؍ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج اور خام تیل کی قیمت میں آئی  نرمی سے حوصلہ مند سرمایہ کاروں کو خریداری کی بدولت ۲؍ فیصد سے زیادہ  بڑھ کر گزشتہ ۴؍ ہفتے کے انحطاط سے ابھرے شیئر بازار پر اگلے ہفتے روس-یوکرین بحران ، مہنگائی اور صنعتی پیداوار کے اعداد شمار کا اثر ہوگا۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

؍  ۵؍ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج اور خام تیل کی قیمت میں آئی  نرمی سے حوصلہ مند سرمایہ کاروں کو خریداری کی بدولت ۲؍ فیصد سے زیادہ  بڑھ کر گزشتہ ۴؍ ہفتے کے انحطاط سے ابھرے شیئر بازار پر اگلے ہفتے روس-یوکرین بحران ، مہنگائی اور صنعتی پیداوار کے اعداد شمار کا اثر ہوگا۔  گزشتہ ہفتے، بی ایس ای کا۳۰؍ شیئر والا سینسری  انڈیکس سینسیکس ۱۲۱۶ء۴۹؍ پوائنٹس یا۲ء۲۴؍ فیصد چھلانگ لگا کر ۵۵۵۵۰ء۳۰؍ پوائنٹس کے ساتھ۵۵؍ ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے آگے نکل گیا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی۳۸۶ء۴۹؍ پوائنٹس یا ۲ء۲۴؍ فیصد بڑھ کر۳۸۵ء۵۰؍ پوائنٹس یا۱۶۳ء۵؍پوائنٹس پر آگیا۔  زیر نظر ہفتے میں بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی زبردست خریداری  رہی۔ بی ایس ای مڈ کیپ ۶۹۱ء۳۷؍ پوائنٹس بڑھ کر۲۳۳۰۹ء۹۵؍ پوائنٹس اور اسمال کیپ ۸۵۴ء۷۷؍ پوائنٹس بڑھ کر۲۷۱۴۱ء۴۳؍ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی (ایف او ایم سی) کا اجلاس اور روس یوکرین کا مسئلہ اگلے ہفتے عالمی منڈی کی سمت کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ تاہم، پانچ میں سے چار ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت اور بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے ساتھ، گھریلو شیئربازارگزشتہ مسلسل چار ہفتوں کی گراوٹ سے سنبھلنے میں کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی عوامل کے علاوہ،۱۴؍ مارچ کو مقامی طور پر جاری ہونے والے خوردہ اور تھوک مہنگائی کے اعداد و شمار کا مارکیٹ پر اثر پڑے گا۔ اس کے علاوہ صنعتی پیداوار (آئی آئی پی ) کے اعداد و شمار اگلے ہفتے جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ مارکیٹ پر بھی اس کا اثر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK