Inquilab Logo

دیہی علاقوں میں بھی آن لائن خریدار ی کا رجحان ، خردہ دکاندار وں کا کاروبار متاثر

Updated: July 04, 2021, 9:00 AM IST | Lucknow

نوجوان آن لائن خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں ، وہ موبائل کی مدد سے آرڈر دے رہے ہیں، اس طرح گھرگھرکپڑا، جوتا، موبائل،ٹی وی،فریج اورفرنیچر تک پہنچ رہا ہے

Larger clothing stores also have fewer customers.Picture:INN
کپڑے کی بڑی دکانوں پر بھی کم گاہک آرہےہیں۔ تصویر آئی این این

ب اتر پر دیش کے دیہی علاقوں میں بھی آن لائن خریدا ری کا رجحان بڑھ رہا ہے جس سے چھوٹے بڑے  دکانداروں کا کاروبا ر بری طرح متاثر ہوا ہے۔ آن لائن شاپنگ  سے  بازاروں  کی رونق کم ہوگئی  ہے۔خاص طور سے نوجوان طبقہ آن لائن شاپنگ کو  ترجیح دے رہا ہے۔ اب گاؤں میں رہنے والے  نوجوان بھی چھوٹے سے چھوٹا سامان خریدنے کیلئے اپنا موبائل استعمال کر رہے ہیںجس سے مارکیٹ کے دکانداروںکا کاروبار تیزی سے سمٹ  رہا ہے۔
 پہلے میٹرو شہر، پھر مہانگر اور اب دیہی علاقوں میں آن لائن شاپنگ کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ گاہکوں کی آن لائن خریداری میں دلچسپی بڑھنے سے خردہ دکانداروں کی کمر ٹوٹ رہی ہے۔ لاکھوں کی لاگت لگا کر دکاندار گاہکوں کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں۔دکان کا کرایہ اور اسٹاف کا خرچ نکال پانا مشکل ہو گیا ہے۔ آن لائن بازار میںگاہکوںکو دیئے جانے والے مختلف طرح کےآفر سے صارفین متاثر ہو رہےہیں۔ موبائل کی ایک کلک پر گھر گھر کپڑا، جوتا، موبائل،ٹی وی،فریج اورفرنیچر تک پہنچ رہا   ہے۔ کم قیمت میں سامان ملنے اور وقت کی بچت سے زیادہ تر  افراد کا آن لائن مارکیٹنگ پر زوردے رہے ہیں۔  وقتاًفوقتاً آن لائن مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعہ مختلف طرح کے آفر بھی دیئے جارہے ہیں۔ اس طرح آن لائن خریداری میں سامان کم قیمت پر ملتا ہے۔  
 انل اگرہری کپڑے تاجر کے ہیں ۔ ان  کا کہنا ہے کہ آن لائن شاپنگ سے بازار پر منفی اثر پڑا ہے۔ حکومت کو اس بارے میں سوچنا چاہئے۔ ایسے ہی چلتا رہا تو خردہ تاجر کیا کریں گے۔ آن لائن شاپنگ کی ایک حد متعین ہونی چاہئے۔
 کپڑا تاجر دیپک مدھیشیا کہتےہیں کہ سب سے زیادہ اثر کپڑا تاجروں پر پڑ رہا ہے۔پہلے کے مقابلے نوجوانوں  میں  آن لائن شاپنگ کا رجحان زیادہ ہے۔جبکہ آئے دن صارفین ٹھگی کا شکار ہو رہےہیں۔ تاجروں کےحق کو دیکھتے ہوئے حکومت کو آن لائن مارکیٹنگ کے ضوابط سخت کرنے ہوں گے۔
  جوتا تاجر اجے سنگھ کہتے ہیں کہ آن لائن شاپنگ خردہ تاجروں کیلئے مشکلیں کھڑی کر رہی ہے۔ آن لائن شاپنگ میں طرح طرح کے آفر دینے سے تاجر لگاتار متاثر ہو رہے ہیں۔  خردہ تاجروں کیلئے اپناخرچ نکالنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK