Inquilab Logo

امریکی بحریہ نے ایران سے یمن جانے والی کشتی سےبھاری اسلحہ ضبط کیا

Updated: December 05, 2022, 9:33 AM IST | Washington

ایک ماہ میں غیر قانونی ہتھیارضبط کرنے کی دوسری بڑی کارروائی،امریکی فوج نے کہا:اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران عدم استحکام پیدا کررہا ہے

Action against this boat has been claimed by the United States
امریکہ کی جانب سے اس کشتی کے خلاف کارروائی کا دعویٰ کیا گیا ہے

 امریکی بحریہ نے سنیچر کے روزایران سے جنگ زدہ یمن جانے والے ماہی گیروںکےایک ٹرالرکو روک لیا ہے۔اس پر لدے ہوئےراکٹ فیوز اورراکٹ کو دھکیلنے والے حصوں کےساتھ ۱۰؍لاکھ گولیوں اور بارودی مواد کو ضبط کیا ہے۔یہ اسلحہ مبینہ طور پر اسمگل کرکے یمن لے جایا جارہاتھا۔بحرین میں قائم امریکہ کے پانچویں بحری بیڑےنےایک بیان میں کہا ہے کہ اس کارگو کا جمعرات کےروز’’پرچم کی تصدیق بورڈنگ کے دوران‘‘ پتا چلاتھا۔اس سمندری راستے پرایک ماہ کے دوران میں غیرقانونی ہتھیارضبط کرنے کی یہ دوسری بڑی کارروائی ہے۔پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈروائس ایڈمرل براڈ کوپر نے کہا’’یہ اہم مداخلت واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ ایران کی جانب سے مہلک امداد کی غیر قانونی منتقلی اور عدم استحکام پیدا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔‘‘انھوں نے کہا کہ ’’امریکہ کی بحری فوج اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کرخطے میں خطرناک اور غیرذمہ دارانہ بحری سرگرمیوں کو روکنے اوران میں خلل ڈالنے پرتوجہ مرکوزکیےہوئے ہے۔‘‘
 ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے ۲۰۱۴ء میںیمن کے دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کر لیا  تھا۔اس کے بعد سے اب تک جاری جنگ میں لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں اوراس غریب قوم کو قحط کے دہانے پر دھکیل دیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کی ثالثی میں اپریل میں ہونے والی جنگ بندی سے تشدد آمیز کارروائیوں میںتیزی سے کمی واقع ہوئی تھی۔اس جنگ بندی کی میعاد اکتوبر میں ختم ہو گئی تھی، تاہم لڑائی اب بھی تعطل کا شکار ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’پکڑے گئے ماہی گیروں کے ٹرالر سے تقریباً ۷؍ ہزار راکٹ فیوز اور۲؍ہزار ۱۰۰؍کلوگرام سے زیادہ محرکی آلات برآمد ہوئے ہیں جو راکٹ سے چلنے والے بم چھوڑنے میں استعمال ہوتا ہے۔‘‘نیزواضح کیا گیا ہے کہ یمن میں حوثیوں کو ہتھیاروں کی براہ راست یا بالواسطہ ترسیل، فروخت یا منتقلی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد ۲۲۱۶؍ اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔گزشتہ ماہ امریکی بحریہ نے حوثیوں کو بھیجی گئی ایران سے ’دھماکہ خیزمواد‘لے جانے والی ایک کشتی کوتباہ کردیا تھا۔اس پردرجن بھر بیلسٹک راکٹوں کو ایندھن مہیاکرنےکیلئےمواد موجود تھا۔

iran american Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK