• Tue, 09 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چین میں پہاڑ کاٹ کر دنیا کا بلند ترین پل تعمیرکیا گیا

Updated: August 05, 2025, 2:15 PM IST | Agency | Beijing

چین میں بنایا جانے والا انجینئرنگ کا عظیم شاہکار ’ہواجیانگ گرینڈ کینین برج‘ دنیا کا سب سے بلند ترین پل کا اعزاز حاصل کر رہا ہے۔

The Grand Canyon Bridge, which is built by cutting through mountains. Photo: INN
ہواگرینڈ کینین برج جو پہاڑوں کو کاٹ کر بنایاگیا ہے۔ تصویر: آئی این این

چین میں بنایا جانے والا انجینئرنگ کا عظیم شاہکار ’ہواجیانگ گرینڈ کینین برج‘ دنیا کا سب سے بلند ترین پل کا اعزاز حاصل کر رہا ہے۔بلند و بالا پہاڑوں کا سینہ چاک کرکے تعمیر کیا جانے والا دنیا بلند ترین پل رواں سال کے آخر تک عوام کےلیے کھول دیا جائے گا۔چین کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے گوئژو میں انجینئروں نے ایک شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے پہاڑوں کو درمیان سے کاٹ کر نہ صرف ایک نیا ہائی وے بنایا بلکہ دنیا کا سب سے بلند پل بھی تعمیر کردیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق یہ۲؍ ہزار ۵۱؍ فٹ بلند یہ پل اپنی بلندی کی وجہ سے دنیا کا سب سے اونچا پل کہلائے گا۔ یہ پل ایک گہرے اور وسیع کینین پر بنایا جا رہا ہے جو علاقائی آمد و رفت کو انقلابی طور پر تبدیل کردے گا۔پل کا بنیادی اسٹیل ڈھانچہ ۹۳؍ بڑے حصوں پر مشتمل ہے، جن کا مجموعی وزن ۲۲؍ہزار میٹرک ٹن ہے جو ایفل ٹاور کے وزن سے تین گنا زیادہ ہے۔ رواں سال جنوری میں پل کے آخری ۲۱۵؍ ٹن وزنی فولادی حصے کی تنصیب مکمل کی گئی۔فی الحال پل کا ۹۵؍فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اسے ۲۰۲۵ء کے آخری حصے میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔واضح ہو کہ چین کا گوئژو صوبہ پہاڑی زمین اور شاندار پلوں کی وجہ سے مشہور ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK