Inquilab Logo

کسانوں کی تحریک کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا انکشاف کرنےوالا مشتبہ نوجوان مکر گیا

Updated: January 24, 2021, 9:13 AM IST | Agency | New Delhi

چار؍ کسان لیڈروں کے قتل اور ٹریکٹر ریلی میں افراتفری کا منصوبہ بے نقاب کرنے کے بعد نوجوان کا نیا ویڈیو منظر عام پر آیا، دعویٰ کیا کہ اسنے جو کہا وہ کسانوں نے کہلوایا

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

کسانوں اور  مرکز  کے  درمیان  ۱۱؍ ویں  مرحلے کی بات چیت کی ناکامی کے چند ہی گھنٹوں   بعد سنگھو بارڈ پر ایک مشتبہ نوجوان  کے پکڑے جانےا وراس کے اس انکشاف کے بعد کسان مظاہرین میں تشویش پھیل گئی ہے کہ ۲۶؍ جنوری کو کسانوں  کے احتجاج میں  افراتفری پھیلانے کی سازش رچی گئی ہے۔ مذکورہ نوجوان کو جب کسانوں نے میڈیا کے سامنے پیش کیاتواس نے وہاں بھی اعتراف کیا کہ ۲۶؍ جنوری کو ۴؍ کسان لیڈروں کے قتل اور ٹریکٹر پریڈ میں  افرا تفری کا منصوبہ ہے۔  اس نے یہ بھی بتایا کہ اس  کے گروپ میں  ۱۰؍ افراد شامل ہیں  جنہیں ایک لینڈ لائن نمبرسے ہدایتیں مل رہی تھی۔  کسانوں نے یوگیش نامی مذکورہ ۲۱؍ سالہ نوجوانوں کو میڈیا کے سامنے پیش کرنے کے بعد سونی پت میں  ہریانہ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔  پولیس کے حوالے کئے جانے کے بعدیوگیش کا نیا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں وہ دعویٰ کررہا ہے کہ اس نے جو کچھ بھی کہا وہ دراصل وہی ہے جو کسانوں  نے اس سے کہنے کیلئے کہا تھا۔اس کے مطابق وہ کسانوں  کی تیار کردہ اسکرپٹ پڑھ رہاتھا۔ٍ پولیس نے ابھی اس نئے ویڈیو کی تصدیق نہیں کی۔اس کے مطابق یوگیس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔   نئے ویڈیو میں  یوگیش کا کہنا ہے کہ اسے کچھ لوگوں نے کیمپ میں لے جا کر زد و کوب کیا اور شراب پلا کر کہا کہ جو ہم بولیں گے وہیں بولنا پڑے گا!  ایک نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یوگیش کا کہنا ہے کہ ’’مجھے مارنے کے بعد کھانا کھلایا گیا اور دارو بھی پلائی گئی۔ میرے ساتھ۴؍ لڑکے اور پکڑے گئے تھے جن میں سے ایک کا نام ساگر تھا، باقی کا مجھے پتا نہیں۔ ساگر نے مجھے بتایا کہ اسے بھی مارا گیا۔ مجھے ان لوگوں نے ڈرایا کہ ساگر کو ہم نے مار دیا ہے، اب تجھے چھوٹنا ہے یا نہیں؟‘‘ یوگیش نے مزید کہا کہ ’’انہوں نے کہا کہ جو ہم کہیں گے پریس کے سامنے تجھے وہی بولنا ہوگا۔ وہاں ایک جھوٹی کہانی بنائی گئی جو میں نے میڈیا کو بتائی۔ ان سے چھوٹنے کے لئے میں نے یہ سب کچھ کہا اور پولیس کے سامنے جاتے ہی میں نے سب کچھ سچ سچ بتا دیا۔‘‘اس سے قبل جمعہ کی رات کسانوں نے جب اسے پکڑنے کے بعد میڈیا کے سامنے پیش کیاتھا تو یوگیش نےیوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ریلی پر حملے کی خطرناک سازش کا انکشاف کیاتھا۔ اس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ تک کہاتھا کہ اسے پولیس کے ذریعہ ٹریکٹر ریلی کو سبوتاژ کرنے کے مقصد سے بھیجا گیاتھا۔ دوسری طرف پولیس کا کہناہے کہ ۲۱؍ سالہ نوجوان سے سونی پت  میںکرائم برانچ  پوچھ تاچھ کررہی ہے۔اس  کے پاس کوئی اسلحہ نہیں ملا ہے۔ پولیس افسر کے مطابق’’ہم اس سے پوچھ تاچھ کررہے ہیں،اب تک ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے جو سازش کی طرف اشارہ کرے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK