Inquilab Logo

کلیان میں جیسی سڑکیں ہیں ویسی پورے مہاراشٹر میں نہیں ہیں

Updated: January 18, 2021, 11:31 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

این سی پی کے وزیر جتیندراوہاڑ نے شہر کی خستہ حال سڑکوں کےلئے شیو سینا پر تنقید کی

Jitendra Awhad
ریاستی وزیر اور این سی پی لیڈر جتیندر اوہاڑ نے شیو سینا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کی حدود میں واقع سڑ کوں کی حالات زار کا موضوع ہمیشہ سر خیوں میں رہتا ہے۔ گزشتہ روز کابینی وزیر  جتیندر اوہاڑ ایک پرو گرام میں شر کت کرنے کی غر ض سے یہاں پہنچے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کے ڈی ایم سی میں بر سر اقتدار شیو سینا پرتیکھا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کلیان  ڈومبیولی کے جیسی خستہ حال سڑ کیں پورے مہاراشٹر میں کہیں نظر نہیں آئیں گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس وقت کابینی وزیر شیو سینا کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے اُس وقت اسٹیج پر شیو سینا کے رکن اسمبلی بھی موجود تھے۔ 
     گزشتہ ۲۰؍ سال سے کے ڈی ایم سی پر شیو سینا۔ بی جےپی قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ مہاراشٹر میں اتحاد ختم ہو نے کے بعد کے ڈی ایم سی میں بھی شیو سینا اور بی جے پی نے علاحدہ راستہ اختیار کر لیا تھا۔ کورونا بحران کے سبب گزشتہ سال اکتوبر میں کے ڈی ایم سی کے الیکشن منعقد نہیں ہو سکے تھے لہٰذا مارچ۔اپر یل میں الیکشن ہو نے کا قوی امکان ہے۔ اس لئے سبھی سیاسی پارٹیوں نے الیکشن کیلئے کمر کس لی ہے۔
  این سی پی کے مقامی صدر جگن ناتھ شندے نے کچھ دن قبل اعلان کیا تھا کہ مہا وکاس اگھاڑی کے ڈی ایم سی کا الیکشن ساتھ مل کر لڑ ے گی مگر کابینی وزیر جتیندراوہاڑ نے شیو سینا پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئے کلیان  ڈومبیولی کی خستہ حال سڑکوں کیلئے اُسے ذمہ دار ٹھہر ایا ہے۔
  این سی پی کے سابق کارپوریٹر کے ذریعہ منعقدہ ایک کر کٹ ٹور نامنٹ میں شر کت کر نے کیلئے کابینی وزیر جتیندراوہاڑ کلیان آئیں تھے۔ اس پرو گرام میں شیو سینا کے ایم ایل اے وشو ناتھ بھویئر بھی موجود تھے۔ شہر کی سڑ کوں کی حالات زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کابینی وزیر نے کہا کہ’’ سڑ کوں کی حالت دیکھ کر اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نوجوان طبقہ ضرور تبد یلی لائے گا۔ا چھے راستوں اور بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے مقابلہ آرائی ضروری ہے اور یہ کام صرف نوجوان ہی کر سکتے ہیں۔‘‘
 اوہاڑ کی تنقید کے بعد یہ  دیکھنا دلچسپ ہو گا کہ کے ڈی ایم سی الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں میں اس کا اثر پڑے گا یا نہیں؟ دوسر ی جانب مہاراشٹر نو نر مان سینا کے رکن اسمبلی راجو پاٹل نے اطمینان کا  اظہار تے ہوئے کہا کہ تھانے کے ایک وزیر کو کلیان  ڈومبیولی کے شہر یوں کا درد سمجھ میں آگیا، اس کا خیر مقدم کر نا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK