Inquilab Logo

پنویل سے وسئی جانے کیلئے صبح میں۴؍گھنٹے تک کوئی ٹرین نہیں، مسافر پریشان

Updated: November 10, 2022, 10:22 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

کوپر اسٹیشن سے صبح۵؍بجکر ۵۰؍منٹ پر روانہ ہونے کے بعد اگلی ٹرین۱۰؍بجکر ۱۹؍منٹ پر آتی ہے،مسافروں کا مزید۳؍ٹرینیں شروع کرنے کا مطالبہ

Due to the lack of trains, a rush of passengers can be seen at Cooper station
ٹرین نہ ہونے کے سبب کوپر اسٹیشن پر مسافروں کی بھیڑ دیکھی جاسکتی ہے

:کوپر ریلوے اسٹیشن سے صبح ۵؍ بجکر ۵۰؍ منٹ پر روانہ ہو نے والی ڈومبیولی-  بھوئیسر پیسنجر ٹرین کے جانے کے بعد صبح ۶؍ سے ۱۰؍ بجےکےدر میان وسئی کی سمت جانے والی ایک بھی پیسنجرٹرین نہ ہو نےسےہزاروں مسافروں کو روزانہ زبردست پریشانی کا سامنا کر ناپڑ رہا ہے۔عیاں رہے کہ تھانے، کلیان ، ڈومبیولی،  امبر ناتھ اوربد لا پور سےنوکری اور کاروبار کیلئے وسئی-ویرار اور دہانوجانے والےہزاروں مسافر ڈومبیولی کے قریب اپر کوپر ریلوےاسٹیشن سے ٹرین پکڑتے ہیں۔ ان مسافروں کیلئےبر وقت کوئی ٹرین نہ ہو نے سے انہیں انتہائی پریشانی کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔ 
 صبح کےبھیڑ بھاڑ کے اوقات میں کر جت، کسارا،بد لاپور،کلیان ، ڈومبیولی اور تھانے کے بیشتر مسافر اور کاروباری افراد وسئی، ویرار،دہانواور پالگھر جانےکیلئے اپر کوپر ریلوے اسٹیشن سے دیوا سے پنویل جانےوالے پیسنجر ٹرین سے سفر کرتے ہیں۔ صبح۵؍ بجکر ۵۰؍ منٹ پر ڈومبیولی-بھوئیسر پیسنجر ٹرین جانے کے بعد وسئی کی سمت جانے کیلئے اگلی ٹرین صبح ۱۰؍ بجکر ۱۹؍ منٹ پر آتی ہے۔ چار گھنٹے تک ایک بھی ٹرین نہیں ہونےسے تھانے، کلیان، ڈومبیولی ، کر جت، کسارا کے ہزاروں مسافروں سے اپر کوپر ریلوے اسٹیشن پر تل دھر نے کی جگہ نہیں رہتی ہے۔صبح ۱۰بجکر ۱۹؍ منٹ پر پنویل- وسئی پیسنجر ٹرین آتے ہی مسافروں سے کھچا کھچ بھر جاتی ہے۔ متعدد مرتبہ پیسنجرٹرین تاخیر سے پہنچتی ہے جس سے پلیٹ فارم پر چڑ ھنے کیلئے جگہ نہیں رہتی تو بیشتر مسافر دوسری جانب ٹریک پر کھڑے ہو کر ٹرین میں چڑ ھنے کی کوشش کرتےہیںجس سے مخالف سمت آنے والی ٹرین سےحادثہ کا بھی خد شہ لگا رہتا ہے۔ اس ضمن میں روزانہ ڈومبیولی سے وسئی سفر کر نے والے مسافر ایڈ وکیٹ سنیل پردھان نے کہا کہ صبح ۶؍ بجے سے ۱۰؍ بجے کے در میان کم از کم ۳؍پیسنجر ٹرینیں اپر کوپر ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو نی چاہیے۔ ۴؍گھنٹے تک کوئی ٹرین نہ ہو نے سے صبح کے اوقات میں دفتر جانےوالے ہزاروں مسافروں کو ڈیو ٹی پر پہنچے میں تاخیرہوتی ہے۔ انہوں نے ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دیوا ، پنویل یا کلیان سے وسئی روڈکیلئے صبح ساڑھے ۷؍،۸؍ یا ۹؍ بجے کے  بیچ کم از کم ۲؍ سے ۳؍ پیسنجر ٹرین روانہ ہو نی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK