Inquilab Logo

ٹرمپ کیخلاف جانچ پر ایف بی آئی افسران کو دھمکیاں

Updated: August 17, 2022, 11:22 AM IST | Agency | Washington

ملک گیر میمو جاری کرکے عدالتوں، پولیس حکام اور حکومتی اہلکاروں کو آگاہ کیاگیا، اوہائیو میں ایف بی آئی دفتر پر حملے کی کوشش ، مشتبہ شخص ہلاک

Former US President Donald Trump can be seen leaving Trump Tower with his security personnel..Picture:INN
سابق امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کو اپنے سیکوریٹی اہلکاروں کے ساتھ ٹرمپ ٹاور سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔ ۔ تصویر:آئی این این

 امریکہ میں سابق صدر  ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف  جانچ اوران کی رہائش گاہ پر چھاپے کے بعد ایف بی آئی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے افسران کو پر تشدد حملوں کی دھمکیاں  مل رہی ہیں۔اس کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی ایجنسی   اور امریکہ کی ہوم لینڈ سیکوریٹی نے پورے ملک  میں  قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں(پولیس حکام)، عدالتوں اور سرکاری اہلکاروں کومیمو جاری کر کے آگاہ کردیاہے۔ 
 چھاپے کے بعد دھمکیوں میں اضافہ
 ایف بی آئی کے مطابق فلوریڈا میں ڈونالڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپے کے بعد سے اس کے افسران کو  سوشل میڈیا کے توسط سے ملنے والی دھمکیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ کی وفاقی تفتیشی ایجنسی  کے مطابق’’وفاقی افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پوسٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ ‘‘ یاد رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ پر ۲؍ ہفتے قبل چھاپہ مار اگیاتھا۔امریکی تاریخ میں کسی  سابق صدر کی رہائش گاہ پر یہ پہلا چھاپہ تھا جس کے بعد یہ معاملہ پورے امریکہ میں موضوع بحث ہے۔ ان چھاپوں میں ایف بی آئی اہلکاروں نے  ۱۱؍ اہم دستاویزات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔  
اہداف کو نشانزد کرکے دھمکی دی گئی
 ایف بی آئی اور  ڈپارمنٹ آف ہوم لینڈ سیکوریٹی   ڈی ایچ  ایس) کی جانب سے جاری کئے گئے میمو میں  کہا گیا  ہے کہ ’’ایف بی آئی  اور ڈی ایچ ایس  اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ  قانون نافذ کرنے والے ادارے،  عدالتیں اور حکومتی اہلکار (ایف بی آئی کے افسران کو) ملنے والی دھمکیوں    اور پرتشدد واقعات سے آگاہ رہیں۔‘‘ اس میمو تک امریکی میڈیا نے رسائی حاصل کرلی ہے۔  اس میں کہاگیا ہے کہ چند دھمکیاں  اہداف کو نشانزد  کر کے کی گئی ہیں اوریہ بھی بتایا گیا ہے کہ کس طرح  کے اسلحہ کا استعمال ہوگا اور کیا طریقہ کار اختیار کیا جائےگا۔ اس میں نشاندہی کرائی گئی ہے کہ اوہائیو میں ایف بی آئی کے دفر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے  ایک شخص کو ہلاک کیا گیا ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK