Inquilab Logo

اڈیشہ،مغربی بنگال اور آندھرپردیش میں طوفان کا خطرہ،بنگلور میں شدید بارش

Updated: October 21, 2022, 7:31 AM IST | Bangalore

دیوالی سے پہلے متعدد ریاستوں جیسے کہ اڈیشہ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش میںطوفان کا خطرہ ہے۔ ’سیت رنگ‘ نامی طوفان شمالی انڈمان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سرگرم ہے۔

Metro wall collapsed due to heavy rains in Bangalore
بنگلور میں بھاری بارش کی وجہ سے منہدم ہونے والی میٹرو کی دیوار

یوالی سے پہلے متعدد ریاستوں جیسے کہ اڈیشہ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش میںطوفان کا خطرہ ہے۔ ’سیت رنگ‘ نامی طوفان شمالی انڈمان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سرگرم ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ۲۲؍ اکتوبر کو سمندری طوفان سیت رنگ وسطی خلیج بنگال میں ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ ۲۳؍ اور۲۴؍ اکتوبرکو یہ طوفان مغربی وسطی بنگال کی خلیج میں ایک بڑےطوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
 اس کےبارےمیں اڈیشہ حکومت نے اپنے افسران کو چوکس رہنےکو کہا ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اڈیشہ انتظامیہ نےساحلی اضلاع میں الرٹ جاری کر دیاہے۔ماہی گیروں کو۲۲؍اکتوبر سے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اڈیشہ کے علاوہ اس طوفان کے مغربی بنگال اور آندھرا پردیش کو بھی متاثر کرنے کا امکان ہے۔
بنگلور میں بارش کے بعد سیلاب جیسی صورتحال
 دوسری طرف بنگلور میں۳؍دنوں سے سیلاب جیسی صورتحال ہے۔بدھ کو ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث رہائشی علاقوں میں سڑکیں بند ہوگئیں،پانی اور بجلی کی لائنیں منقطع ہوگئیں۔ شیشادری پورم علاقےمیں نمّا میٹرو اسٹیشن کی دیوار گرنے سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
 بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر سڑکیں بھی ٹوٹ گئی ہیں۔سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے بیلندور کا آئی ٹی ایریا، وہائٹ فیلڈ، آؤٹر رنگ روڈ اور بی ای ایم ایل لے آؤٹ ہیں۔ شہر میں اگلے ۳؍ دنوں کیلئےیلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK