Inquilab Logo

ٹک ٹاک پر امریکہ میں بھی پابندی کا اعلان

Updated: August 03, 2020, 6:34 AM IST | Agency | Washington

امریکہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی کمیٹی کے جائزے کے بعد ٹرمپ کا فیصلہ

Tiktok - Pic : INN
ٹک ٹاک ۔ تصویر : آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین کے سوشل میڈیا ایپ ’ٹک ٹاک‘ پرپابندی کا اعلان کردیا ہے کیونکہ امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ سروس چینی خفیہ اداروں کا ہتھیار ثابت ہوسکتا ہے۔امریکی عہدیداروں اور قانون سازوں نے انتہائی مشہور ویڈیو پلیٹ فارم کو حالیہ ہفتوں میں چین کی جانب سے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیے جانے پر خدشے کا اظہار کیا ہے لیکن کمپنی نےچینی حکومت سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔میڈیا میں خبریں زیر گردش تھیں کہ چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت والے اس ایپ کو امریکیوں کی ذاتی معلومات کو جمع کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن صدر نے پابندی کا اعلان کیا۔ایئر فورس ون میں میڈیا کے نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا جہاں تک ٹِک ٹِک کا تعلق ہے ، ہم ان پر امریکہ میں پابندی عائد کرتے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی معاشی طاقت یاایگزیکٹو آرڈر کا استعمال کرتے ہوئےجلد ہی کارروائی کریں گے۔ٹرمپ کا یہ اقدام امریکہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی کمیٹی(سی ایف آئی یو ایس) کے جائزے کےبعد سامنے آیا ہے جو امریکی قومی سلامتی پر اثرانداز ہونے والے عناصر کی چھان بین کرتی ہے۔نوجوانوں میں خصوصی طور پرمقبول ایپ ٹک ٹاک میں یوزر چھوٹے ویڈیوز بناتے اور دیکھتے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق اس کے دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد صارفین ہیں۔جبری فروخت کے حوالے سےجب خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے ٹک ٹاک سے دریافت کیا تو انہوں نے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور صرف یہ جواب دیا کہ ہم ٹک ٹاک کی طویل مدتی کامیابی کے لیے پراعتماد ہیں۔ٹک ٹاک نے مزید کہا کہ سیکڑوں لاکھوں لوگ تفریح ​​اور رابطوں کے لیے ٹک ٹاک پر آتےہیں جس میں ہماری تخلیق کاروں اور فنکاروں کی برادری بھی شامل ہے جو پلیٹ فارم سے معاش بناتے ہیں۔  کمپنی نے اس ہفتے اعلیٰ سطح پرشفافیت کا وعدہ کیا ہے جس میںاس کے الگورتھم کاجائزہ بھی شامل ہے تاکہ صارفین اور ریگولیٹرز کو شفافیت کی یقین دہانی کرائی جا سکے۔مپنی نے کہا کہ ہم سیاسی نہیں ہیں ، ہم سیاسی تشہیر کو قبول نہیں کرتے اور ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں، ہمارا واحد مقصد ہے کہ ہر ایک کے لطف کیلئے متحرک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے۔ اپنے بیان میں کمپنی نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک تازہ ترین ہدف بن گیا ہے لیکن ہم دشمن نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK