Inquilab Logo

آج کسانوں کی حمایت میں آزاد میدان میں مورچہ

Updated: January 16, 2021, 11:46 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

شرکاء سے ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل،ذہن سازی کیلئے سانکلی اسٹریٹ، ماہل اور اندھیری ڈونگر میں میٹنگیں کی گئیں،شرکاء اسلام جمخانہ سے روانہ ہوںگے

Kisan Morcha
کسان مورچہ

آج ۱۶؍جنوری سنیچر کو کسانوں کی حمایت میں‌ مورچے کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔یہ مورچہ کسانوں کی سربراہی میں اسلام جمخانہ سے آزاد میدان کے لئے شروع ہوگا۔ایک ماہ سے زائد وقت سے اس مورچے کے لئے جس طرح تیاری کی گئی ہے اور لوگوں کو جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے اس سے یہ امید کی جارہی ہے کہ بہت بڑی تعداد میں ہر طبقے کے لوگ شریک ہوکر۵۰؍ دنوں سے سنگھو بارڈر پر اپنے مطالبے کے لئے میدان میں‌ ڈٹے لاکھوں کسانوں کی آواز کو اپنی شرکت کے ذریعے عملاً تقویت دینے کی کوشش کریں گے۔ 
  شرکاء کی کثرت کے پیش نظر کچھ ہدایات ترتیب دی گئی ہیں جس پر تمام شرکاء کو ہرحال میں عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے تاکہ کسی قسم کی بدنظمی یا کسی کو لب کشائی کا موقع نہ ملے۔
مختلف علاقوں میں میٹنگیں
  دوسری جانب لوگوں کی ذہن سازی کیلئے  حسب ترتیب جمعرات کی شب میں بھی میٹنگوں کا سلسلہ جاری رہا۔ سانکلی اسٹریٹ مدن پورہ، ماہل گاؤں اور اندھیری ڈونگر میں میٹنگیں کی گئیں۔ یہاں ذمہ داران نے زرعی قانون کی تباہ کاریاں بتانے کے ساتھ کسانوں کی حمایت میں نکالے جانے والے مورچے میں شرکت کیلئے حاضرین  کو ترغیب دلائی اور کہا کہ اپنی ضرورت اور اپنا مسئلہ سمجھتے ہوئے مورچے میں شامل ہوں۔
 شرکاء کے لئے جاری ہدایات پر ایک نظر
۔ڈراپ پوائنٹ اسلام جمخانہ مرین لائنس ہوگا اور یہیں بسوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا نظم ہوگا اور رہنمائی کے لئے رضاکار موجود ہوں گے۔  ۲۔موٹر سائیکل سے آنے والے شرکاء ہیلمٹ لازماً پہنیں ، ۳؍ سیٹ کسی قیمت پر نہ بیٹھیں اور ٹریفک کے تمام  ضابطوں پر عمل کریں۔  ۳۔مورچے کے لئے شرکاء بسوں اور موٹر سائیکل میں آئیں گے لیکن اسلام جمخانہ سے وہ پیدل مارچ کریں گے اور آزاد میدان میں گاڑی کے ساتھ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
۔ تمام گروپ لیڈروں اور رضاکاروں کو اپنے ساتھ میگافون لانا ہوگا۔
 ۔ بسوں اور موٹر سائیکلوں کو لانے کی اس وقت اجازت نہیں ہوگی جب تمام لوگ آزاد میدان مورچے کے لئے پیدل روانہ ہوجائیں گے۔  ۶۔تمام بسوں اور موٹر سائیکلوں  کے سامنے کسانوں والا بینر لگانا لازمی ہوگا۔
۔  مورچہ میں سوشل دسٹینسنگ کا خاص خیال رکھا جائے اور ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
؍ الگ الگ علاقوں سے آنے والے لوگوں کو اپنے ساتھ پلے کارڈز اور کسان مورچہ کے متعلق بینر لانا ہوگا۔
 ۔ کسان مورچے میں آنے والے لوگوں کے کھانے پینے کے تعلق سے  ذمہ داروں کے ذریعے خیال رکھا جائے۔
 ۔نعرے جو رضاکاروں کی طرف سے بتائے گئے ہوں وہی لگائے جائیں گے ۔
۔ اسلام جمخانہ سے آزاد میدان تک مارچ کو  کہیں بیچ میں روکا نہیں جائے گا۔
 ؍ مورچے میں آنے والے یہ یاد رکھیں کہ یہ ایک پُرامن اور بامقصد احتجاج ہے، اس لئے لوگوں کا‌ ہر طرح کا تعاون نہایت ضروری ہوگا۔
 مورچے میں شرکت کیلئے لوگوں کی ذہن سازی
 جمعہ ۱۵؍جنوری کو بھی الگ الگ علاقوں میں لوگوں سے رابطہ اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی اس کسان مورچے میں شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔واضح ہوکہ مسلسل الگ الگ علاقوں میں میٹنگوں کا سلسلہ جاری رہا اور منتظمین کے مطابق بڑی تعداد میں‌ لوگوں کو جوڑا گیا ہے ، آج اس کا عملی مشاہدہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK