Inquilab Logo

آج بیشتر ممالک میں عید الفطر، احتیاطی تدابیرلازم

Updated: May 24, 2020, 9:03 AM IST | Agency | Riyadh

ہندوستان میں چاند نظر نہیں آیا۔ کل عید منائی جائیگی ۔ کوروناکی وبا کے سبب سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک ، یورپی ممالک ، افریقی ممالک اور امریکہمیں نماز عید کی جماعتیں نہیں ہوں گی۔ حرمین شریفین میں انتہائی مختصر جماعت کی اجازت، سعودی شہروں میں مساجد سے فجر کے بعد تکبیر تشریق بلند کی جائیگی

Muslim - Pic : PTI
یورپی ملک نیدر لینڈ س میں مقامی مسلمان عید کی تیاریاں کرتے ہوئے۔تصویر : ایجنسی

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات اور لاک ڈائون کے درمیان آج  بیشترممالکمیں عید الفطرمنائی جائے گی جبکہ ہندوستان میں چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے عید پیر کو منائی  جائے گی۔ بنگلہ دیش میں بھی سنیچر کو چاند کی رویت نہیں ہوئی وہاں بھی عید پیر کو منائی جائے گی۔سعودی عرب،  یمن ، یو اے ای ، ایران ، عراق، ترکی ، اردن  اور دیگر خلیجی و مسلم ممالک کےساتھ ساتھ تمام افریقی ممالک ، یورپی ممالک اور امریکہ میں اتوار (آج)۲۴؍ مئی کو عید کا تہوار منایا جائے گا۔
  کورونا اور لاک ڈائون کےسبب اس مرتبہ عید کا تہوار گزشتہ تمام برسوں کے مقابلے بالکل مختلف ہو گا کیوں کہ کورونا کی وجہ سے بیشتر ممالک میں پابندیاں جاری ہیں اور اس کا اثر پہلے تورمضان المبارک پر نظر آیا اور اب عید پر بھی نظرآئے گا۔ عرب اور دیگر مسلم ممالک نے کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے  عید کی اجتماعی جماعت کا اہتمام نہ کرنے کافیصلہ کیا  ہے۔بعض عرب  ممالک نے عید الفطرکے موقع پر لاک ڈائون میں نرمی کی ہے مگر مسلمانوںسے اپیل بھی کی ہے کہ وہ کورونا کے خطرے کے پیش نظرگھروں سے باہر نہ نکلیں۔ 
    سعودی عرب میں پہلے ہی عوام کو گھروں میں عید کی نماز ادا کرنے کی صلاح دی جاچکی ہے۔ یہاں حکومت نے  عید کے دن  عوامی اجتماعات  پر پابندی عائد کردی ہے۔  البتہ  حکومت نے عید کے روز نمازِ فجر کے بعد تکبیرتشریق مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں سے کہنے کی اجازت دی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ ملک کی تمام جامع مساجد کے موذنین کو ایک سرکیولر جاری کیا گیا ہے۔  اس دوران حرمین شریفین میں عید کی نماز ادا کی جائے گی  مگر یہ بہت ہی مختصر جماعت ہوگی جس کا اہتمام کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیا جائےگا۔ بتایا جارہاہے کہ اس جماعت میں ۱۰؍ سے زائد افراد شریک نہیں ہوںگے۔اُدھر ایرانی حکومت نے عید کے موقع پر لاک ڈائون کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ سنیچر سے  عید الفطر کے  لئے کاروبار ، مذہبی اور ثقافتی مقامات دوبارہ کھولے جارہے ہیں۔ایرانی حکومت نے بہر حال عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر کم سے کم جمع ہوں ۔
  ا س بیچ ترک صدر رجب طیب اردگان نےپوری دنیا کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے   کورونا کے اس دور میں عید گھروںمیں رہ کر ہی منائیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس نے کہرام برپا کر رکھا ہے لیکن ہم ثابت قدمی اور احتیاط کے ساتھ اس وائرس کا مقابلہ کررہے ہیںاور ہمیں کامیابی بھی مل رہی ہے۔  پوری دنیا کے مسلمانوں سے ہماری اپیل ہے کہ وہ بھی ترک قوم کی طرح ثابت قدمی ، مستقل مزاجی اور احتیاط کا مظاہرہ کرتےہوئے وائرس پر فتح پائیں۔‘‘
  ہندوستان  اور پڑوسی ملکوں میں سنیچر کو  نماز مغرب کےبعد چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا لیکن ملک کے کسی بھی علاقے سے چاند کی کوئی خبر نہیں آئی جس کےبعد   یہ متفقہ اعلان کیا گیاکہ  اتوار کو ۳۰؍ رمضان ہوگا اور عید پیر کو منائی جائے گی۔

eid Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK